QR CodeQR Code

ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سلیم عباس صدیقی کا ویڈیو انٹرویو

17 May 2024 22:33

''اسلام ٹائمز'' کو دیئے گئے انٹرویو میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران کی دوستی صدیوں پر محیط ہے اور ہمارے تعلقات بے مثال ہے، حالیہ ایرانی صدر کا دورہ پاکستان خوش آئند ہے، ماضی میں اسلام دشمن اور پاکستان دشمن عناصر نے دونوں ممالک کے درمیان غلط فہمی پیدا کرنے کی کوشش کی، جسکے بعد ایرانی صدر کے دورے نے انکے منصوبے خاک میں ملا دیئے، فلسطینی مسلمانوں نے اپنی قربانی سے پوری دنیا کو بیدار کر دیا ہے، کل تک جو ممالک اسرائیل کیساتھ تعلقات استوار کرنے کے خواہشمند تھے، آج وہ بھی پیچھے ہٹ رہے ہیں، آج یورپ کی بڑی یونیورسٹیوں میں فلسطین کی حمایت میں طلباء نکل آئے ہیں، امریکہ، فرانس، برطانیہ، جرمنی اور یورپ کے دیگر ممالک میں نہ صرف مسلم بلکہ غیر مسلم طلباء بھی اسرائیل کیخلاف سراپا احتجاج ہیں۔ مجلس وحدت مسلمین نے پورے ملک میں احتجاج کی کال دی، اسلام آباد، لاہور، کراچی، کوئٹہ، ملتان میں بڑے احتجاج ہوئے، جب تک فلسطینیوں کو اُنکے حقوق نہیں ملتے، ہمارا احتجاج جاری رہے، آج یورپ جاگ اُٹھا ہے، ظالم کو بے نقاب کر دیا گیا ہے۔


انٹرویو: ثقلین نقوی

سلیم عباس صدیقی کا بنیادی تعلق جنوبی پنجاب کے صدر مقام ملتان سے ہے، زمانہ طالب علمی میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن سے منسلک رہے، زمانہ طالبعلمی سے ہی بہترین مقرر تھے، آئی ایس او ملتان کے ڈویژنل صدر رہے، واپڈا ٹریڈ یونین میں مرکزی رہنماء ہیں۔ مجلس وحدت مسلمین کے قیام کے بعد سے مختلف ضلعی اور صوبائی عہدوں پر رہے۔ اسوقت ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری کی ذمہ داری نبھا رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز نے سلیم عباس صدیقی سے ایرانی صدر کے دورہ پاکستان، غزہ کی صورتحال،پاکستان کی سیاسی صورتحال اور کسانوں کے ساتھ ہونیوالی حق تلفی کے حوالے سے ایک انٹرویو کا اہتمام کیا، جو پیش خدمت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1135065

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1135065/ایم-ڈبلیو-کے-مرکزی-ڈپٹی-جنرل-سیکرٹری-سلیم-عباس-صدیقی-کا-ویڈیو-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com