QR CodeQR Code

رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ حامد رضا کا حمایت مظلومین کانفرنس سے خطاب

13 May 2024 14:19

سنی اتحاد کونسل پاکستان کے سربراہ صاحبزادہ محمد حامد رضا نے کہا کہ غزہ و کشمیر کا مسئلہ کسی خاص ملک کا نہیں بلکہ انسانیت کا مسئلہ ہے، خلیجی ممالک میں جاری پروجیکٹس کا دس فیصد بھی اسرائیل کے خلاف لگا دیں تو اسرائیل کا وجود دنیا سے ختم ہو جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیراہتمام حمایت مظلومین کانفرنس کا اہتمام کیا گیا، اس موقع پر اپنے خطاب میں سنی اتحاد کونسل پاکستان کے سربراہ صاحبزادہ محمد حامد رضا نے کہا کہ غزہ و کشمیر کا مسئلہ کسی خاص ملک کا نہیں بلکہ انسانیت کا مسئلہ ہے، خلیجی ممالک میں جاری پروجیکٹس کا دس فیصد بھی اسرائیل کے خلاف لگا دیں تو اسرائیل کا وجود دنیا سے ختم ہو جائے گا، حکومت پاکستان کا فلسطین پر جاری مظالم پر منافقانہ کردار قابل مذمت ہے، پاکستان میں غزہ کی حمایت میں عوامی اجتماعات اور جذبات کو حکومت کچلنے میں لگی ہے، جس حکومت کی عوام میں جڑیں نہ ہوں، انہیں عوامی جذبات اور احساسات کی پرواہ نہیں ہوتی۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1134718

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1134718/رکن-قومی-اسمبلی-صاحبزادہ-حامد-رضا-کا-حمایت-مظلومین-کانفرنس-سے-خطاب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com