QR CodeQR Code

ہمارا چوکیدار ہمارا وزیراعظم کیوں؟

ایم ڈبلیو ایم کے رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی کا خصوصی انٹرویو

فوجی جنرل کو سیاست کا حق کس نے دیا؟

12 May 2024 23:02

اسلام ٹائمز کو دیئے گئے انٹرویو میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی کا کہنا تھا کہ یورپ میں انقلاب کی نوید سنائی دے رہی ہے، دنیا آج مظلوموں کے لیے باہر نکل رہی ہے، حق اور باطل قوتیں صف آراء ہو رہی ہیں۔ امریکی دبائو کو نظر انداز کرکے اپنے مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے دوست بنانے کی ضرورت ہے، گیس اس وقت پاکستان کی اشد ضرورت ہے، امریکی دبائو کی وجہ سے ہم ایران سے گیس نہیں خرید سکتے ہیں لیکن امریکی غلامی ہمیں زیادہ عزیز ہے، اگر ہم اپنے مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلے کریں تو ہم کامیابی سے ہمکنار ہوسکتے ہیں۔


انٹرویو: سید محمد ثقلین

علامہ مقصود علی ڈومکی کا تعلق صوبہ سندھ اور بلوچستان کے سنگم پر واقع ضلع جیکب آباد سے ہے، انکا شمار انقلابی، فعال اور متحرک علمائے کرام میں ہوتا ہے۔ علامہ صاحب اسوقت مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی کی حیثیت سے ملی و قومی فرائض ادا کر رہے ہیں، جبکہ اس سے قبل ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ترجمان، سندھ کے سیکرٹری جنرل اور اس سے پہلے ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے سیکرٹری جنرل بھی رہ چکے ہیں۔ علامہ مقصود علی ڈومکی ہمیشہ ملی معاملات کے حل میں پیش پیش رہتے ہیں اور ملکی و بین الاقوامی حالات پر بھی اچھی نظر رکھتے ہیں۔ اسلام ٹائمز نے ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان، پاکستان کی سیاسی صورتحال اور گندم کا بحران، حماس کے آپریشن طوفان الاقصیٰ، غزہ پر جاری اسرائیلی جارحیت اور اس تناظر میں مسلم امہ کے کردار کے حوالے سے علامہ مقصود ڈومکی کیساتھ ایک ویڈیو انٹرویو کیا، جو پیش خدمت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1134575

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1134575/ایم-ڈبلیو-کے-رہنماء-علامہ-مقصود-علی-ڈومکی-کا-خصوصی-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com