QR CodeQR Code

تجزیہ

فلسطین اور عالمی طلبا تحریک

طلباء راہنماؤں کے ساتھ

12 May 2024 12:17

تجزیہ ایک ایسا پروگرام ہے، جس میں تازہ ترین مسائل کے بارے میں نوجوان نسل اور ماہر تجزیہ نگاروں کی رائے پیش کی جاتی ہے۔ آپکی رائے اور مفید تجاویز کا انتظار رہتا ہے۔ یہ پروگرام ہر ہفتہ اسلام ٹائمز پر نشر کیا جاتا ہے۔


ہفتہ وار پروگرام تجزیہ
موضوع: غزہ  فلسطینی مسلمانوں صیہونی جارحیت پہ پاکستان کے نوجوان  طلبا کا موقف
The Stance of Young Students of Pakistan  for Gaza’s Situation

مہمان: برادر حسن عارف(مرکزی صدرامامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن  پاکستان)
 برادر حسن بلا ل ہاشمی ( ناظمِ اعلی اور اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان)
میزبان و پیشکش : سید انجم رضا
12 مئی 2024

ابتدائیہ 
امریکی جامعات و کالجوں میں غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ دنیا بھر میں پھیل گیا۔آئرلینڈ کے ٹرینٹی کالج، بنگلا دیش کی ڈھاکا یونیورسٹی اور عراق کی جامعہ بغداد کے طلبہ بھی غزہ حامی احتجاج کا حصہ بن گئے ۔کینیڈا میں بھی ٹورنٹو یونیورسٹی میں فلسطین کے حامی مظاہرین کا کیمپ لگا کر احتجاج جاری ہے اور مشی گن یونیورسٹی میں طلبہ نے گریجویشن تقریب کو بھی فلسطین کے حق میں مظاہرے میں تبدیل کردیا۔جبکہ امریکی یونیورسٹیوں میں غزہ میں جاری اسرائیلی مظالم کے خلاف ہونے والے احتجاج کا سلسلہ برطانیہ کی یونیورسٹیوں تک بھی پہنچ چکا ہے
پوری دنیا میں عوام سڑکوں پر ہیں خصوصاً نوجوانوں اور یونیورسٹی اسٹوڈنٹس امریکہ اور یورپ میں اپنی حکومتوں کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں ، اس حوالے سے پاکستانی  کی دو بڑی  طلبہ تنظیموں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن  پاکستان کے مرکزی صدر برادر حسن عارف اور اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم اعلی برادر حسن بلا ل ہاشمی سے گفتگو ہوئی جس میں  ان سے پوچھا گیا کہ  

نوجوان اور خصوصاً کالج یونیورسٹی طلبا کا اہم بین الاقوامی مسائل اور عالمی ظلم کے خلاف موقف رکھنا اور اس کا اظہار کیوں ضروری ہے ؟

پاکستان میں فلسطین کی مظلوم عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے حوالے سے نوجوانوں اور طلبا کے کردار کو کیسے دیکھتے ہیں ؟

گفتگو کے اہم نکات:
انسانیت کا درد رکھنے والے ہر فرد کا موضوع غزہ پہ ہونے والے صیہونی مظالم ہونے چاہیئں
گزشتہ سات ماہ میں دُنیا میں سب سے زیادہ ظلم و ستم غزہ میں کیا جارہا ہے
اسرائیل  تمام تر   ظلم کے باوجود فلسطینیوں کے حوصلے کو شکست نہیں دے سکا
فلسطینی مسلمان نہ صرف اپنی بلکہ دُنیا کے امن کی جنگ لڑرہے ہیں
انسانی حقوق کے نام نہاددعویدار مغربی  حکمرانوں کےکردار کا پردہ چاک ہوچکا ہے
مسلمان حکمرانوں کی مصلحت کوشی بھی مجرمانہ ہے
مغربی دُنیا کے طلبا نے اپنے حکمرانوں کی انسان دوستی کے کھوکھلے نعروں کی قلعی کھول دی ہے
نوجوانوں  کو صیہونیوں کی بے بنیاد مظلومیت کی جھوٹی کہانی کا پتہ چل چکا ہے
مغربی تاریخ کا ایک بہت بڑا جھوٹ جس کا پردہ فاش ہوچکا ہے
نوجوان مستقبل کی قیادت ہیں ، اس لئے معاشرے  میں ظلم پہ ان کا رد عمل آئندہ کے حالات کا تعین کرتا ہے
پاکستان کے نوجوانوں اور طلبا نے ہمیشہ فلسطینی جدو جہد کی حمایت کی ہے 
حالیہ اسرائیلی جارحیت  پہ بھی پاکستان بھر کی طلبہ تنظیمیں فلسطینی  عوام کی حمایت میں سے سے آگے ہیں
پاکستان بھر میں سب سے زیادہ تحرک نوجوانوں اور طلبا نے دکھایا ہے
پاکستانی نوجوان اور طلبا کبھی اسرائیل کو تسلیم کرنے کی حمایت نہیں کریں گے
پاکستان کے نوجوان اور طلبا  فلسطین پہ اسرائیل غاصبانہ قبضے پہ قائد اعظم  کے موقف کا اعادہ بھی کرتے


خبر کا کوڈ: 1134495

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1134495/فلسطین-اور-عالمی-طلبا-تحریک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com