QR CodeQR Code

جامعہ این ای ڈی میں فلسطینیوں و امریکی طلباء کے حق میں مظاہرہ، ویڈیو رپورٹ

10 May 2024 01:45

اسلام ٹائمز: طلباء نے بڑی تعداد میں فلسطینی پرچم اٹھا رکھے تھے، احتجاجی مظاہرے میں طلباء و طالبات نے پلے کارڈ بھی اٹھائے ہوئے تھے، جس پر  مظلوم فلسطینیوں اور امریکی طلباء کے اسرائیل مخالف احتجاج کے حق میں نعرے درج تھے۔


رپورٹ: سید ظفر جعفری

شہر قائد کی معروف انجینئرنگ درسگاہ جامعہ این ای ڈی میں طلباء و طالبات نے مظلومین فلسطین سے اظہار یکجہتی اور امریکی طلباء کے اسرائیل مخالف احتجاجات پر کئے گئے بدترین کریک ڈاؤن کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا، جس میں طلباء و طالبات سمیت، اساتذہ و جامعہ سے تعلق رکھنے والے نان ٹیچنگ اسٹاف نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔ طلباء نے بڑی تعداد میں فلسطینی پرچم اٹھا رکھے تھے، احتجاجی مظاہرے میں طلباء و طالبات نے پلے کارڈ بھی اٹھائے ہوئے تھے، جس پر  مظلوم فلسطینیوں اور امریکی طلباء کے اسرائیل مخالف احتجاج کے حق میں نعرے درج تھے۔ شرکاء نے حماس و دیگر مقاومتی تنظیمیوں کے حق میں اور امریکا و اسرائیل کے خلاف نعرے بھی لگائے۔ شرکاء نے امریکا سمیت مغربی ممالک کی جامعات میں طلباء کے احتجاجات پر حکومتی کریک ڈاؤن کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ احتجاجی مظاہرے میں شریک طلباء نے جامعہ این ای ڈی انتظامیہ سے کینٹینز پر اسرائیلی مصنوعات کے مکمل بائیکاٹ کا مطالبہ کیا۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/islamtimesurofficial
 


خبر کا کوڈ: 1133971

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1133971/جامعہ-این-ڈی-میں-فلسطینیوں-امریکی-طلباء-کے-حق-مظاہرہ-ویڈیو-رپورٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com