محمود خان اچکزئی کا تحفظ آئین پاکستان سیمینار سے اہم خطاب
9 May 2024 15:33
سیمینار سے خطاب میں محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ آپ کہتے ہیں پی ٹی آئی معافی مانگے، سب سے پہلے آپ معافی مانگیں، ملک توڑنے پر معافی مانگیں، پھر پی ٹی آئی بھی معافی مانگ لے گی، آپ کہتے ہیں کہ آپکو اپنی حدود کا پتہ ہے، اگر حدود کا پتہ ہے تو ہر ادارے میں آپکا بندہ کیا کر رہا ہے۔
اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد میں تحفظ آئین پاکستان کیسے اور کیوں؟ کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا، سییمنار سے اپوزیشن جماعتوں کے رہنماوں نے خطاب کیا اور آئین کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کیا۔ سیمینار سے خطاب میں محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ آئین کا تحفظ ہم سب پر لازم ہے، آئین اور قانون ہی تمام اکائیوں کو جوڑ کر رکھتا ہے، ہمیں جرات کرنی ہوگی، آئین کا تحفظ کرنا ہوگا، ہم سب ملکر آگے بڑھیں گے، آپ کہتے ہیں کہ پی ٹی آئی معافی مانگے، سب سے پہلے آپ معافی مانگیں، آپ کہتے ہیں کہ آپ کو اپنی حدود کا پتہ ہے، اگر حدود کا پتہ ہے تو ہر ادارے میں آپ کا بندہ کیا کر رہا ہے، ہم ایسے نظام کو نہیں مانیں گے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ: 1133838