عالمی مصالحت کار، ممتاز تجزیہ کار فیصل محمد کا اسلام ٹائمز کیساتھ ویڈیو انٹرویو
5 May 2024 09:11
ممتاز تجزیہ کار اور عالمی مصالحت کار کا خصوصی انٹرویو میں کہنا تھا کہ عمران خان اپنے موقف سے یوٹرن نہیں لے گا، وہ بات چیت تو کرسکتا ہے لیکن ڈیل نہیں کریگا، گندم کی درآمد کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ یہ امریکہ کے ایماء پر اسوقت درآمد کی گئی، جب ہماری اپنی فصل پک کر تیار ہوچکی تھی، لیکن امریکی خوشنودی کیلئے یوکرائن سے گولہ بارود اور ڈالروں کے عوض گندم خرید لی گئی۔ اس میں قومی سے زیادہ امریکی مفاد کا خیال رکھا گیا۔
فیصل محمد عالمی مصالحت کار اور ممتاز تجزیہ کار ہیں۔ عالمی حالات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔ ’’اسلام ٹائمز‘‘ نے ان کیساتھ پاکستان کی حالیہ سیاسی صورتحال، عمران خان اور انکی جماعت پاکستان تحریک انصاف کا مستقبل کیا ہوگا، گندم بحران اور گندم کی یوکرائن سے درآمد کے سکینڈل کے حوالے سے بھی ان کیساتھ گفتگو کی۔ موجودہ حکومت چل پائے گی یا نہیں، اس پر بھی انہوں نے اپنی رائے سے نوازا۔ ان کیساتھ ہونیوالی گفتگو پیش خدمت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ: 1132924