سینئر وکیل ایڈووکیٹ قاضی انور کا عدالتی امور میں مداخلت پر خصوصی انٹرویو
1 May 2024 12:20
اپنے خصوصی انٹرویو میں سینئر اور بزرگ وکیل قاضی انور کا کہنا تھا کہ 54 سال وکالت کی ہے مگر آج تک اتنی مداخلت نہیں دیکھی جو آج دیکھ رہا ہوں، میں نے ایوب کا دور دیکھا، ضیا کا دور دیکھا، شاہی قلعہ میں بند کیا گیا، مشرف دور میں نظر بند ہوا مگر اس دور میں بھی اتنی مداخلت نہیں تھی جتنی آج ہے۔
چھ ججز کے خفیہ اداروں کی مداخلت سے متعلق سپریم کورٹ آف پاکستان میں اہم کیس کی سماعت ہوئی، چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں لارجر بینچ نے سماعت کی، اس موقع پر ملک بھر سے وکلاء کی بھی ایک بڑی تعداد سپریم کورٹ جمع ہوئی اور ججز کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔ سینیئر صحافی نادر بلوچ نے سینئر وکیل قاضی انور کے ساتھ خصوصی گفتگو کی، اسی طرح انہوں نے دیگر وکلاء سے بھی اداروں کی مداخلت پر اہم سوالات کئے ہیں جو آپ وڈیو میں سن سکیں گے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/islamtimesurofficial
خبر کا کوڈ: 1132281