QR CodeQR Code

امریکی جامعات میں احتجاج، اسرائیل عالمی تنہائی کا شکار

ایرانی صدر کا دورہ پاکستان کامیاب کیوں، سینئر تجزیہ کار آغا مسعود حسین کا خصوصی انٹرویو

30 Apr 2024 22:07

ایرانی صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی نے پاکستان کا دورہ کیوں کیا؟ ایرانی صدر کا دورہ پاکستان ناکام یا کامیاب؟ ایرانی صدر کے دورہ پاکستان کے دوست و دشمن ممالک پر اثرات؟ ایرانی صدر کے دورے کے پاک ایران اقتصادی و معاشی تعلقات پر اثرات؟ ایرانی صدر کے دورہ پاکستان پر تنقید کرنے والے کون ہیں؟ کیا پاکستان کی کوئی خارجہ پالیسی نہیں؟ کیا واقعی پاکستانی قیادت امریکا سے ڈرتی ہے؟ امریکا کی پاکستان کو ایران سے معاہدے پر پابندیوں کی دھمکیاں کتنی اثرانداز ہو سکتی ہیں؟ امریکی یونیورسٹیوں میں فلسطین کی حمایت اور اسرائیل کی مخالفت میں احتجاجی سلسلے کے امریکی خارجہ پالیسی و سماج پر اثرات؟ عالمی سطح پر کون تنہائی کا شکار ہو گیا، ایران یا اسرائیل؟ و دیگر اہم سوالات کے جوابات جاننے کیلئے سینیئر تجزیہ کار و کالم نگار آغا مسعود حسین کا خصوصی ویڈیو انٹرویو ضرور دیکھیئے اور احباب و اقارب کیساتھ شیئر بھی کیجیئے۔


آغا مسعود حسین مشہور و معروف سینیئر تجزیہ کار اور کالم نگار ہیں، وہ گذشتہ کئی دہائیوں سے شعبہ صحافت سے وابستہ ہیں، درجنوں قومی اخبارات، جرائد و ٹی وی چینلز سے منسلک رہ چکے ہیں۔ وہ وزیر اطلاعات بھی رہ چکے ہیں۔ وہ ملکی و عالمی ایشوز پر گہری نگاہ رکھتے ہیں۔ ”اسلام ٹائمز“ نے آغا مسعود حسین کیساتھ ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کے تاریخی دورہ پاکستان، امریکی جامعات میں اساتذہ و طلباء کا غزہ فلسطین کی حمایت اور اسرائیل کے خلاف تاریخی احتجاجی سلسلے سمیت دیگر متعلقہ موضوعات کے حوالے سے کراچی میں انکے دفتر میں مختصر نشست کی، اس موقع پر ان سے لیا گیا خصوصی انٹرویو پیش خدمت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1132170

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1132170/ایرانی-صدر-کا-دورہ-پاکستان-کامیاب-کیوں-سینئر-تجزیہ-کار-آغا-مسعود-حسین-خصوصی-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com