فلسطین فاؤنڈیشن کے تحت تصویر نمائش سے علامہ احمد اقبال رضوی کا خطاب
29 Apr 2024 19:33
اسلام ٹائمز: پاکستانی دارالحکومت اسلام آباد میں منعقدہ تصویری نمائش سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے وائس چیئرمین نے کہا کہ وہ امریکا اور یورپ جو دنیا میں آزادی اظہار رائے، انسانی حقوق، حقوق نسواں اور نہ جانے کن کن حقوق کے تمغے اپنے سینوں پر سجائے ہوئے تھے، آج دنیا دیکھ رہی ہے کہ امریکی جامعات میں اٹھنے والی آواز کو دبانے کیلئے ہر قوانین کو پامال کررہے ہیں، آج ان کے چہرے سے نقاب اتر چکا ہے۔
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی نے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے اسلام آباد آرٹس گیلری ایف نائن پارک میں فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی اور اسرائیل کے مظالم کے خلاف منعقدہ 3 روزہ تصویری نمائش میں شرکت کی۔ 3 روزہ تصویری نمائش اور ورکشاپ میں اسلام آباد کے ایک سو سے زائد آرٹسٹس نے مختلف تصاویر اور اپنے فنی نمونے نمائش کے لیے پیش کیئے ہیں۔اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری ناصر عباس شیرازی،فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر صابر ابو مریم،جماعت اسلامی پاکستان کے لیاقت بلوچ اور نائب ایمبیسیڈر فلسطین سمیت دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شریک تھے۔ تصویری نمائش میں ایم ڈبلیو ایم کے وائس چیئرمین نے خطاب بھی کیا جو قارئین کیلئے پیش خدمت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ: 1131929