QR CodeQR Code

ایرانی صدر کا دورہ پاکستان اور امریکی جامعات میں احتجاج، تجزیہ کار آغا نقی ہاشمی کا اہم انٹرویو

29 Apr 2024 00:05

اسرائیل پر تاریخی حملے کے باوجود امریکی اتحادی سمجھے جانے والے پاکستان کا ایرانی صدر کو دورے کی دعوت دینا کتنی اہمیت کا حامل تھا؟ کیا ایرانی صدر کو دورے کی پاکستانی دعوت میں امریکی ہم آہنگی شامل تھی؟ جمہوری اسلامی ایران کے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کا دورہ پاکستان، ناکام یا کامیاب؟ ایرانی صدر کے دورے کے باعث پاکستان کو پابندیوں کی دھمکی دینے والا امریکا واقعاً گھبراہٹ کا شکار ہے؟ کیا پاکستان امریکی کیمپ سے نکلنا چاہتا ہے؟ امریکی جامعات میں غزہ فلسطین کی حمایت اور صہیونی اسرائیل کے خلاف اساتذہ و طلباء کے تاریخی احتجاجی سلسلے کے پس پردہ عوامل؟ کیا دنیا بھر کے عوام عدالت پر مبنی عالمگیر نظام کی قبولیت اور اس کے حق میں قیام کے مرحلے میں داخل ہوگئے ہیں؟ سمیت دیگر متعلقہ و اہم سوالات کے جوابات جاننے کیلئے سینئر تجزیہ کار و ریسرچ اسکالر آغا علی نقی ہاشمی کا خصوصی ویڈیو انٹرویو ضرور سنیئے اور احباب و اقارب کیساتھ بھی شیئر کیجیئے۔


سینئر تجزیہ کار و ریسرچ اسکالر حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا علی نقی ہاشمی کا بنیادی تعلق پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی سے ہے، وہ قم سے فارغ التحصیل اور اسوقت جامعہ بعثت پاکستان سے وابستہ ہیں۔ وہ اس جامعہ کے بنیاد گزار افراد میں شمار کئے جاتے ہیں، انکا شمار اسلامی عقائد، تاریخ کی روشنی میں حالات حاضرہ پر بہترین تجزیہ نگاروں میں ہوتا ہے۔ عوام میں انکے بیانات اور تجزیئے ہمیشہ درست راہ کے حصول میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ ’’اسلام ٹائمز‘‘ نے مولانا نقی ہاشمی کیساتھ ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کے تاریخی دورہ پاکستان، امریکی جامعات میں اساتذہ و طلباء کا غزہ فلسطین کی حمایت اور اسرائیل کے خلاف تاریخی احتجاجی سلسلے سمیت دیگر متعلقہ موضوعات کے حوالے سے انکی رہائشگاہ پر ایک مختصر نشست کی۔ اس موقع پر ان سے لیا گیا خصوصی انٹرویو پیش خدمت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1131755

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1131755/ایرانی-صدر-کا-دورہ-پاکستان-اور-امریکی-جامعات-میں-احتجاج-تجزیہ-کار-ا-غا-نقی-ہاشمی-اہم-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com