وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری
24 Apr 2024 13:31
وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزار قائد پر پاکستان کی خدمت کرنے اور ملک خداداد کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کا حلف لیا، نوجوان لڑکے اور لڑکیوں نے عہد کیا کہ پاکستان کو صحیح معنوں میں قائد کا پاکستان بنائیں گے۔
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے وزراء کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری دی، گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ بھی ان کے ساتھ تھے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے مزار قائد پر چھول چڑھائے اور فاتحہ خوانہ کی۔ وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزار قائد پر پاکستان کی خدمت کرنے اور ملک خداداد کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کا حلف لیا، نوجوان لڑکے اور لڑکیوں نے عہد کیا کہ پاکستان کو صحیح معنوں میں قائد کا پاکستان بنائیں گے۔
خبر کا کوڈ: 1130779