ایرانی صدر کا پاکستانی دانشوروں سے خطاب، پاکستان سے شکوہ، آنکھوں دیکھا احوال
23 Apr 2024 18:30
اسلام ٹائمز: اپنے خطاب میں ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ انکی خواہش تھی کہ وہ پاکستان کے تمام بڑے شہروں میں ملت پاکستان سے ملیں، مگر انکی یہ خواہش پوری نہ ہوسکی، انہوں نے کہا کہ دنیا کی سب سے بدترین ریاست اسرائیل ہے جبکہ بدترین حکومت امریکا کی ہے، جو اس ظالم ریاست کو سپورٹ کرتی ہے۔
وی لاگ: نادر عباس بلوچ
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی کا تین روزہ دورہ پاکستان، ایرانی صدر نے وفد کے ہمراہ اسلام آباد میں مصروف ترین دن گزارا، اس موقع پر انہوں نے صدر، وزیراعظم اور آرمی چیف سے اہم ملاقاتیں ہوئیں، ایرانی صدر سے اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں پاکستان کے دانشوروں سے بھی ملاقات ہوئی، اپنے خطاب میں ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ ان کی خواہش تھی کہ وہ پاکستان کے تمام بڑے شہروں میں ملت پاکستان سے ملیں، مگر ان کی یہ خواہش پوری نہ ہوسکی، انہوں نے کہا کہ دنیا کی بدترین ریاست اسرائیل ہے اور بدترین حکومت امریکا کی ہے، جو اس ظالم ریاست کو سپورٹ کرتی ہے۔ سینیئر صحافی نادر بلوچ نے آنکھوں دیکھا احوال وی لاگ کی شکل میں بیان کیا، جو پیش خدمت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ: 1130599