QR CodeQR Code

ساکنان شہر قائد کے تحت زیر اہتمام 29واں عالمی مشاعرہ، گورنر سندھ کی شرکت

23 Apr 2024 15:34

اسلام ٹائمز: عالمی مشاعرے میں گورنر کامران ٹیسوری نے اہلیان کراچی کے لیے شعر بھی پڑھا، عوام کی جانب سے پذیرائی، شعر کی داد بھرپور تالیوں کے ذریعے دی۔ ساکنان شہر قائد کی جانب گورنر سندھ کو شیلڈ اور گلدستہ بھی پیش کیا گیا۔


خصوصی رپورٹ

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے ساکنان شہر قائد کے عالمی مشاعرے میں شرکت کی۔ منتظمین مشاعرہ محمود احمد خان و دیگر نے گورنر سندھ کا استقبال کیا۔ کراچی کے ایکسپو سینٹر میں منعقد عالمی مشاعرے میں سیاسی رہنما، اعلیٰ سرکاری افسران، معززین شہر، میڈیا کے نمائندے اور سامعین کی بڑی تعداد موجود تھی۔ گورنر سندھ نے تمام شعراء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ تمام شعرا کو گورنر ہاؤس آنے کی دعوت دیتا ہوں۔ بعد ازاں گورنر سندھ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی مشاعرے کے منتظمین مبارکباد کے مستحق ہیں، لوگ پرجوش ہیں، کراچی زندہ دلوں کا شہر ہے، یہاں موجود لوگوں کی بڑی تعداد اس بات کا ثبوت ہے۔ عالمی مشاعرے میں گورنر سندھ نے اہلیان کراچی کے لیے شعر بھی پڑھا، عوام کی جانب سے پذیرائی، شعر کی داد بھرپور تالیوں کے ذریعے دی۔ ساکنان شہر قائد کی جانب گورنر سندھ کو شیلڈ اور گلدستہ بھی پیش کیا گیا۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/islamtimesurofficial


خبر کا کوڈ: 1130556

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1130556/ساکنان-شہر-قائد-کے-تحت-زیر-اہتمام-29واں-عالمی-مشاعرہ-گورنر-سندھ-کی-شرکت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com