کراچی، یوم انہدام جنت البقیع پر آئی ایس او طالبات کا احتجاج، ویڈیو رپورٹ
19 Apr 2024 10:19
اسلام ٹائمز: احتجاجی مظاہرے سے صدر آئی ایس او طالبات کراچی ڈویژن، معروف اہلسنت عالم مفتی شہریار داؤد، معروف عالم دین و رہنماء ہیئت آئمہ مساجد و علماء امامیہ پاکستان مولانا صادق رضا تقوی اور مذہبی اسکالر عظمیٰ زیدی نے خطاب کیا۔
رپورٹ: سید ظفر جعفری
امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن شعبہ طالبات کی جانب سے 8 شوال یوم انہدام جنت البقیع کے موقع پر کراچی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرے میں طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ احتجاج میں موجود شرکاء نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھائے ہوئے تھے، جس پر جنت البقیع اورجنت المعلیٰ میں روضہ دختر رسولﷺ حضرت فاطمہ زہراؑ، امام حسن مجتبیؑ، آئمہ اہل بیتؑ، ازواج مطہراتؓ اور صحابہ کرام ؓ کے مزارات کی از سر نو تعمیر کے حق میں اور آل سعود کیخلاف نعرے درج تھے۔ احتجاجی مظاہرے سے صدر آئی ایس او طالبات کراچی ڈویژن، معروف اہلسنت عالم مفتی شہریار داؤد، معروف عالم دین و رہنماء ہیئت آئمہ مساجد و علماء امامیہ پاکستان مولانا صادق رضا تقوی اور مذہبی اسکالر عظمیٰ زیدی نے خطاب کیا۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ: 1129496