گورنر سندھ کی جانب سے ڈلیوری رائیڈرز میں راشن اور عیدی کی تقسیم
10 Apr 2024 16:44
اسلام ٹائمز: گورنر کامران ٹیسوری نے حالات سے پریشان رائیڈرز میں راشن اور عیدی تقسیم کی۔ رائیڈرز نے گورنر سندھ کے اس اقدام پر ان کا شکریہ ادا کیا اور عوامی فلاحی امور سرنجام دینے پر گورنر کامران ٹیسوری کو دعائیں دیں۔
خصوصی رپورٹ
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی جانب سے کراچی میں ڈلیوری رائیڈرز میں راشن اور عیدی دینے کے اعلان کے بعد گورنر ہاؤس پر رائیڈرز کا رش لگ گیا۔ چاند رات کو رائیڈرز کی بڑی تعداد راشن اور عیدی کے لئے گورنر ہاؤس کے گیٹ پر موجود رہی۔ اس موقع پر گورنر کامران ٹیسوری نے حالات سے پریشان رائیڈرز میں راشن اور عیدی تقسیم کی۔ رائیڈرز نے گورنر سندھ کے اس اقدام پر ان کا شکریہ ادا کیا اور عوامی فلاحی امور سرنجام دینے پر گورنر کامران ٹیسوری کو دعائیں دیں۔ قبل ازیں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ رائیڈرز گورنر ہاؤس آئیں ان کی مدد کریں گے۔ کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ مہنگائی کی موجودہ صورتحال میں ان رائیڈرز کی بھرپور مدد کرنا چاہتے ہیں۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ: 1127871