غزہ کے شہید بچوں سے اظہار یکجہتی کیلئے
مرکزی آزادی القدس ریلی کراچی میں شریک معصوم بچے، ویڈیو رپورٹ
9 Apr 2024 18:37
اسلام ٹائمز: والدین کے ساتھ ریلی میں شریک معصوم کمسن بچوں نے قبلہ اول بیت المقدس کی بازیابی کی جدوجہد میں شریک ہونے اور مظلوم فلسطینی بچوں سے اظہار کیا۔ ریلی میں شیرخوار بچوں کی اپنی والدین کے ساتھ شرکت اسرائیلی بربریت کے نتیجے میں شہید ہونے والے معصوم فلسطینی بچوں کی مظلومیت کا پرچار کر رہی تھی۔
رپورٹ: سید ظفر جعفری
عالمی یوم القدس بفرمان حضرت امام خمینی (رہ) کے موقع پر تحریک آزادی القدس پاکستان کے تحت ملک کی سب سے بڑی مرکزی آزادی القدس ریلی نمائش تا تبت سینٹر نکالی گئی، مرکزی آزادی القدس ریلی کا آغاز نمائش چورنگی مزار قائدؒ سے ہوا، ریلی میں بڑی تعداد میں معصوم و کمسن بچوں نے بھی اپنے والدین کے ہمراہ شرکت کی۔ والدین کے ساتھ ریلی میں شریک معصوم کمسن بچوں نے قبلہ اول بیت المقدس کی بازیابی کی جدوجہد میں شریک ہونے اور مظلوم فلسطینی بچوں سے اظہار کیا۔ ریلی میں شیرخوار بچوں کی اپنی والدین کے ساتھ شرکت اسرائیلی بربریت کے نتیجے میں شہید ہونے والے معصوم فلسطینی بچوں کی مظلومیت کا پرچار کر رہی تھی۔ مرکزی آزادی القدس ریلی میں امامیہ محبین نے مسئلہ فلسطین پر حکمرانوں کی خاموشی، مظلوم فلسطینیوں کی نسل کشی، خواتین پر ظلم و بربریت کو اجاگر کرنے اور غزہ میں موجود بچوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے خصوصی دستہ تشکیل دیئے۔ اس موقع پر والدین کا کہنا تھا کہ ان بچوں کی شرکت ان کی اس حماسی تربیت کا حصہ ہے جو انہیں کربلا میں شیر خوار جناب علی اصغر علیہ السلام کی مانند اسلام پر اپنی جان قربان کرنے کا عزم و حوصلہ دیتی ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ: 1127726