QR CodeQR Code

کشمیری عوام پر فلسطینیوں کے حق میں آنسو بہانے پر بھی پابندیاں عائد

انجمن حمایت الاسلام کشمیر کے سربراہ مولانا خورشید احمد قانونگو کا خصوصی انٹرویو

فلسطینی عوام بے یار و مددگار چٹان کی طرح دشمن کے مقابلے میں کھڑے ہیں

8 Apr 2024 21:02

اسلام ٹائمز کیساتھ اپنے خصوصی انٹرویو میں جموں و کشمیر انجمن حمایت الاسلام کے سربراہ کا کہنا تھا کہ بھارت کو جمہوری ملک ہونے کی لاج رکھ کر فلسطینیوں کی حمایت کرنی چاہیئے اور ملت کشمیر کی تاریخی جامع مسجد کو آزاد رکھنا چاہیئے تاکہ یہاں سے فلسطین کے حق میں آواز بلند کی جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کی ہمت و حوصلے کی داد دینی پڑے گی کہ وہ بے یار و مددگار چٹان کی طرح دشمن کے مقابلے میں کھڑے ہیں۔


مولانا خورشید احمد قانونگو صاحب کا تعلق مقبوضہ کشمیر کے شہر خاص سرینگر سے ہے، وہ وادی بھر میں دینی سرگرمیاں انجام دے رہے ہیں اور جموں و کشمیر کی دینی و فلاحی تنظیم انجمن حمایت الاسلام کے سربراہ بھی ہیں۔ اسلام ٹائمز کے نمائندے نے مولانا خورشید احمد قانونگو سے عالم اسلام کی موجودہ صورتحال، کشمیر کی مخدوش صورتحال، وحدت اسلامی کی اہمیت و افادیت اور فلسطین کی موجودہ صورتحال پر ایک خصوصی انٹرویو کا اہتمام کیا۔ اس دوران مولانا خورشید احمد قانونگو نے کہا کہ مسلمانوں کے باہمی اتحاد اور ہمدلی وقت کا اہم ترین تقاضا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ممبر و محراب اسلام کی بالادستی، اتحاد اسلامی اور مظلومین کی دادرسی کے لئے استعمال ہونے چاہیئے نہ کہ آپسی انتشار و منافرت کے لئے کیونکہ حقیقی مسلمان کسی بھی صورت میں مظلومین جہاں سے لاتعلق نہیں رہ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام پر اس قدر پابندیاں عائد کی گئی ہیں کہ وہ فلسطینیوں کے حق میں آنسو بھی نہیں بہا سکتے ہیں۔ مولانا خورشید احمد قانونگو کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کو جمہوری ملک ہونے کی لاج رکھ کر فلسطینیوں کی حمایت کرنی چاہیئے اور ملت کشمیر کی تاریخی جامع مسجد کو آزاد رکھنا چاہیئے تاکہ یہاں سے فلسطین کے حق میں آواز بلند کی جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کی ہمت و حوصلے کی داد دینی پڑے گی کہ وہ بے یار و مددگار چٹان کی طرح دشمن کے مقابلے میں کھڑے ہیں۔ تفصیلی انٹرویو قارئین کرام کی خدمت میں پیش ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1127520

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1127520/انجمن-حمایت-الاسلام-کشمیر-کے-سربراہ-مولانا-خورشید-احمد-قانونگو-کا-خصوصی-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com