QR CodeQR Code

تحریک آزادی القدس کے تحت حیدرآباد میں آزادی قبلہ اول ریلی

8 Apr 2024 16:09

اسلام ٹائمز: ریلی قدم گاہ مولا علی علیہ السلام سے ہوتے ہوئے گل سینٹر حیدرآباد پر اختتام ہوئی ریلی میں خواتین و بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور فلسطینی عوام سے اظہار ہمدردی کیا۔ ریلی کے آخر میں امریکا اسرائیل کے جھنڈے نذر آتش کئے گئے۔


خصوصی رپورٹ

تحریک آزادی القدس حیدرآباد کی جانب سے عالمی ت یوم القدس و فلسطین سے اظہارِ یکجہتی اور مظلومین جہاں کی حمایت میں مرکزی ریلی کا اہتمام کیا گیا جس میں تمام  سیاسی و سماجی تنظیموں اور شخصیات نے شرکت کی۔ ریلی قدم گاہ مولا علی علیہ السلام سے ہوتے ہوئے گل سینٹر حیدرآباد پر اختتام ہوئی ریلی میں خواتین و بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور فلسطینی عوام سے اظہار ہمدردی کیا۔ ریلی کے آخر میں امریکا اسرائیل کے جھنڈے نذر آتش کئے گئے۔ ریلی میں اصغریہ آرگنائزیشن، اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن، مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع حیدرآباد، مرکزی تنظیم عزا حیدرآباد (رجسٹرڈ)، معصومہ قم گرلز اسکاؤٹس نے  شرکت کی۔ شرکاء سے خطاب میں رہنماؤں نے کہا کہ امام خمینی (رہ) کے فرمان پر فلسطین کی آزادی کیلئے دنیا بھر کے مسلمانوں نے عالمی یوم القدس مناکر اس بات کا علان کیا ہے کہ مسلمانان عالم تمام تر صیہونی سازشوں کے باوجود متحد اور ولی امرالمسلمین سید علی خامنہ ای کی قیادت میں تمام مظلومین و مستعضفین جہان کے ساتھ ہم آواز ہیں، وہ دن کتنا خوبصورت اور خوشگوار ہوگا جس دن دنیا کے نقشہ سے اسرائیل کا ناپاک وجود مٹ جائے گا اور ہم سب مل کر اس ارض مقدس میں قبلہ اول کے اندر نماز ادا کریں گے اور دنیا پر امن کا راج ہوگا، انشاء اللہ جلد وہ دن مستضعفین جہان اپنی آنکھوں سے دیکھیں گے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1127510

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1127510/تحریک-آزادی-القدس-کے-تحت-حیدرآباد-میں-قبلہ-اول-ریلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com