QR CodeQR Code

ایران سے یمن تک لوگ اسرائیل کے ساتھ حالت جنگ میں ہیں، کراچی میں القدس ریلی

7 Apr 2024 16:07

اسلام ٹائمز: مرکزی آزادی قبلہ اول ریلی سے خطاب میں رہنماؤں نے کہا کہ طوفان الاقصیٰ کے اسرائیل کو ایک حملے میں کئی شکستیں دی ہیں، طوفان الاقصیٰ نے اسرائیل کی انٹیلی جنس، عسکری، سیاسی، معاشی سمیت کئی میدانوں میں شکست دی ہے، غزہ جنگ کے بعد یورپ کی منافقت مزید عیاں ہوگئی ہے، جمہوری اسلامی ایران سے لے کر یمن تک کے لوگ اسرائیل کے ساتھ حالت جنگ میں ہیں۔


خصوصی رپورٹ

یوم القدس ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی نہایت عقیدت و احترام سے منایا گیا، اس موقع پر تحریک آزادی القدس کی جانب سے ’’آزادی قبلہ اول ریلی‘‘ نکالی گئی، ریلی کا آغاز بعد نماز جمعہ نمائش چورنگی سے ہوا جو تبت سینٹر پر پہنچ کر جلسہ کے بعد اختتام پذیر ہوئی۔ شرکا ریلی نے تبت سینٹر پر پہنچ کر امریکی و اسرائیلی پرچم نذرآتش کیے جبکہ امریکا اور اسرائیلی حکومتوں کے خلاف مذمتی قرادادیں بھی منظور کی گئیں۔ ریلی میں علماء مشائخ، ذاکرین، خواتین، بچوں، بزرگوں اور جوانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ریلی کے اختتام پر تبت سینٹر پر منعقدہ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ امت میں بے غیرت حکمران موجود ہیں، یمن کے عوام اور حکمرانوں نے غیرت کا مظاہرہ کیا، صہیونیت کو مسترد کیلئے مشرق و مغرب آج سڑکوں پر ہیں، للکار امام خمینیؒ سے صہیونیت کا بت ٹوٹ کر رہے گا، ہم سب بہت جلد مسجد اقصیٰ میں نماز میں ادا کریں گے، طوفان الاقصیٰ کے اسرائیل کو ایک حملے میں کئی شکستیں دی ہیں، طوفان الاقصیٰ نے اسرائیل کی انٹیلی جنس، عسکری، سیاسی، معاشی سمیت کئی میدانوں میں شکست دی ہے، غزہ جنگ کے بعد یورپ کی منافقت مزید عیاں ہوگئی ہے، جمہوری اسلامی ایران سے لے کر یمن تک کے لوگ اسرائیل کے ساتھ حالت جنگ میں ہیں۔ مرکزی آزادی قبلہ اول ریلی سے آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر حسن عارف، جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازی، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی، ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما و رکن سندھ اسمبلی انجینئر عادل عسکری، ہئیت آئمہ مساجد و علماء امامیہ کے جنرل سیکریٹری علامہ اصغر شہیدی، بزرگ عالم دین علامہ مرزا یوسف حسین، علامہ حسن ظفر نقوی، اہلسنت عالم دین مفتی فضل ہمدرد، مہاراج کونسل کے رہنما مہاراج وی جے کمار، سندھ بار ایسوسی ایشن کے رہنما عامر وڑائچ سمیت مختلف سیاسی و مذہبی رہنماؤں نے شرکت کی اور شرکاء سے خطاب کیا۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1127325

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1127325/ایران-سے-یمن-تک-لوگ-اسرائیل-کے-ساتھ-حالت-جنگ-میں-ہیں-کراچی-القدس-ریلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com