QR CodeQR Code

کوئٹہ، تحریک بیداری امت مصطفیٰ کیجانب سے عالمی یوم القدس کی ریلی

7 Apr 2024 14:06

اسلام ٹائمز: تحریک بیداری امت مصطفیٰ کوئٹہ کی جانب سے عالمی یوم القدس کے موقع پر مظلوم فلسطینی عوام سے اظہار یکجتی اور اسرائیلی جارحیت کی مذمت کے لئے جامع مسجد خاتم الانبیاء علمدار روڈ کوئٹہ سے ریلی نکالی گئی.


رپورٹ: اعجاز علی

بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں جمعتہ الوداع کو عالمی یوم القدس کے موقع پر تحریک بیداری امت مصطفیٰ کوئٹہ کی جانب سے یوم القدس کی ریلی نکالی گئی۔ جس میں مختلف قبائلی و مذہبی شخصیات، علمائے دین، سیاسی رہنماؤں سمیت دیگر خواتین و بچوں نے شرکت کی۔ تحریک بیداری امت مصطفیٰ کوئٹہ کی جانب سے عالمی یوم القدس کے موقع پر مظلوم فلسطینی عوام سے اظہار یکجتی اور اسرائیلی جارحیت کی مذمت کے لئے جامع مسجد خاتم الانبیاء علمدار روڈ کوئٹہ سے ریلی نکالی گئی۔ جس میں امام جمعہ کوئٹہ علامہ غلام حسنین وجدانی، مدرسہ علمیہ علی ابن ابی طالبؑ کے مدیر علامہ محمد کاظم بہجتی، جماعت اسلامی کے رہنماء ڈاکٹر عطاء الرحمان اور ایم ڈبلیو ایم رہنماء علامہ ولایت حسین جعفری سمیت دیگر اشخاص بھی موجود تھے۔ اس موقع پر شرکاء نے فلسطینی عوام کی مظلومیت دنیا کو دکھانے کے لئے فلسطینی کی حالیہ صورتحال کی تصاویر سمیت مختلف پلے کارڈز اٹھائے تھے۔ یوم القدس کی ریلی کا آغاز علمدار روڈ پر واقع مسجد خاتم الانبیاء سے ہوا، جو مسجد و امام بارگاہ قندھاری علمدار روڈ تک گئی۔ اس دوران شرکاء نے امریکہ اور اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور فلسطینی عوام کے حق میں نعروں سمیت ترانے بلند ہوئے۔ جبکہ امامبارگاہ قندھاری کے قریب ریلی احتجاجی مظاہرے کی شکل اختیار کر گئی۔ اس موقع پر امام جمعہ کوئٹہ علامہ غلام حسنین وجدانی، جماعت اسلامی کے رہنماء ڈاکٹر عطاء الرحمان اور تحریک بیداری امت مصطفیٰ کوئٹہ کے رہنماء علی حیدر نے مظاہرین سے خطاب کیا۔ جبکہ ریلی کے آخر میں امریکہ اور اسرائیل کے جھنڈوں کو نذرآتش کیا گیا۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1127296

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1127296/کوئٹہ-تحریک-بیداری-امت-مصطفی-کیجانب-سے-عالمی-یوم-القدس-کی-ریلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com