تحریک بیداری امت مصطفیؐ کے تحت کراچی میں القدس ریلی
6 Apr 2024 03:29
اسلام ٹائمز: کراچی میں القدس ریلی سے خطاب میں تحریک بیداری کے رہنما مولانا عمیس حیدر نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت پر مسلم حکمرانوں کی خاموشی اسرائیل کی حمایت کی مترادف ہے، دنیا بھر کے ممالک عوامی سطح پر اسرائیل کے خلاف احتجاج کریں۔
خصوصی رپورٹ
تحریک بیداری امت مصطفیٰ (ص) کی جانب سے کراچی میں عالمی یوم القدس کی مناسبت سے احتجاجی ریلی جیل چورنگی سے براستہ یونیورسٹی روڈ مزار قائد تک نکالی گئی، جس کی قیادت مولانا عمیس حیدر نے کی جبکہ دیگر مکاتب فکر کے علمائے کرام عوام، علماء و دانشور اور تمام مکاتب فکر کے اکابرین اور طلبہ شریک ہوئے۔ شرکاء احتجاج اسرائیل کے خلاف صدائے احتجاج بلند کررہے تھے۔ اس موقع پر مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ عالمی یوم القدس کی بات کا تقاضہ کرتا ہے کہ ہم بحیثیت انسان فلسطین کے مسلمانوں کی حمایت کریں۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ: 1127101