فلسطین کی آزادی تک جنگ جاری ہے، شہدائے فلسطین کی یاد میں چراغاں
5 Apr 2024 04:17
اسلام ٹائمز: تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ باقر عباس زیدی نے کہا کہ مظلوموں کے ساتھ ہیں آج شہداء فلسطین کی یاد شمع روشن کرنے آئے ہیں، شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، فلسطین کی آزادی تک جنگ جاری ہے، ڈیڑھ ارب مسلمانوں کو اپنے فلسطینی بھائیوں کی ہر ممکنہ مدد کرنی چاہیئے۔
خصوصی رپورٹ
مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے زیراہتمام کراچی پریس کلب پر عالمی یوم القدس بفرمان امام خمینیؒ کی مناسبت سے فلسطین پر اسرائیلی جارحیت و بربریت پر مبنی تصویری نمائش کا انعقاد کیا گیا اور شہداء غزہ کی یاد میں شمع روشن کی گئیں۔ تقریب میں مختلف سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات سمیت اہل سنت مشائخ و اکابرین اور سکھ رہنماؤں نے شرکت کی جبکہ صوبائی صدر ایم ڈبلیو ایم علامہ سید باقر عباس زیدی نے خُصوصی خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ مظلوموں کے ساتھ ہیں آج شہداء فلسطین کی یاد شمع روشن کرنے آئے ہیں، شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، فلسطین کی آزادی تک جنگ جاری ہے، ڈیڑھ ارب مسلمانوں کو اپنے فلسطینی بھائیوں کی ہر ممکنہ مدد کرنی چاہیئے۔ علامہ باقر زیدی نے کہا کہ مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے دنیا بھر جمعتہ الوداع عالمی یوم القدس منایا جائے گا، ملک بھر میں اسرائیلی جارحیت کیخلاف احتجاج کیا جائے گا، بعد نماز جمعہ ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے احتجاجی ریلیاں اور مظاہرے کئے جائیں گے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ: 1126898