QR CodeQR Code

شیعہ علماء کونسل کے رہنما علامہ عارف واحدی کا فلسطین کانفرنس سے خطاب

5 Apr 2024 02:36

علامہ عارف واحدی نے کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ سات اکتوبر کو حماس نے جو کارروائی کی اس سے اسرائیل کا سب بھرم ختم ہوگیا، اسرائیل زلیل و رسوا ہوا، اسرائیل میدان میں حماس کا مقابلہ نہیں کرسکتا، اس لیے وہ اسپتالوں، اسکولوں اور بےگناہوں پر حملے کرتا ہے،


ملی یکجہتی کونسل کے زیراہتمام یوم آزادی پاکستان و یوم القدس سیمینار کا اہتمام کیا گیا، جس میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور افراد نے شرکت کی۔ سیمینار سے ایم ڈبلیو ایم کے سیکرٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازی، جماعت اسلامی کے لیاقت بلوچ اور عبداللہ گل سمیت دیگر شخصیات نے خطاب کیا۔ شیعہ علما کونسل کے رہنما علامہ عارف واحدی نے کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ جس کا اللہ پر یقین کامل ہو اللہ اس کی مدد ضرور کرتا ہے، اللہ تعالیٰ ہر دور میں مدد کرتا ہے، جس کا اللہ پر توکل کامل ہوتا ہے اس کو گھبرانے کی کوئی بات نہیں، سات اکتوبر کو حماس نے جو کارروائی کی اس سے اسرائیل کا سب بھرم ختم ہوگیا، اسرائیل زلیل و رسوا ہوا، اسرائیل میدان میں حماس کا مقابلہ نہیں کرسکتا، اس لیے وہ اسپتالوں، اسکولوں اور بےگناہوں پر حملے کرتا ہے، بہادر وہ ہوتا ہے جو سامنے آکر مقابلہ کرتا ہے، ایک وقت آئے گا اسرائیل دنیا کے نقشے سے مٹ جائیگا، مظلوموں کو ضرور فتح نصیب ہوگی، فلسطینیوں کا خون شمیر پر فتح بنے گا۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1126869

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1126869/شیعہ-علماء-کونسل-کے-رہنما-علامہ-عارف-واحدی-کا-فلسطین-کانفرنس-سے-خطاب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com