تحریک جوانان کے سربراہ عبداللہ گل کا "یوم آزادی پاکستان و یوم القدس" سیمینار سے خطاب
4 Apr 2024 01:34
"یوم آزادی پاکستان و یوم القدس" سیمینار سے خطاب میں تحریک جوانان کے صدر عبداللہ گل کا کہنا تھا کہ کہا جاتا ہے کہ ہم کوئی ٹھیکدار ہیں، یہ باتیں کرکے ہمارے اندر شوق شہادت ختم کر دیا جاتا ہے، ہماری قوم خسارے میں ہے، اللہ نے قرآن مجید میں قسم کھائی ہے، ایمان والوں کیلئے خسارہ نہیں ہے۔
اسلام ٹائمز۔ ملی یکجہتی کونسل کے زیراہتمام "یوم آزادی پاکستان و یوم القدس" سیمینار کا اہتمام کیا گیا، جس میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور افراد نے شرکت کی۔ سیمینار سے ایم ڈبلیو ایم کے سیکرٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازی، جماعت اسلامی کے لیاقت بلوچ، علامہ عارف واحدی اور عبداللہ گل سمیت دیگر شخصیات نے خطاب کیا۔ تحریک جوانان کے صدر عبداللہ گل کا کہنا تھا کہ کہا جاتا ہے کہ ہم کوئی ٹھیکیدار ہیں، یہ باتیں کرکے ہمارے اندر شوق شہادت ختم کر دیا جاتا ہے، ہماری قوم خسارے میں ہے، اللہ نے قرآن مجید میں قسم کھائی ہے، ایمان والوں کیلئے خسارہ نہیں ہے، آج سوچنا ہے کہ جہاں کھڑے ہیں، وہاں مایوسی ہے، ناامیدی ہے، ہمیں پورا پرانا پاکستان تلاش کرنا ہے، پرانا اردن تلاش کرنا ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ: 1126649