QR CodeQR Code

گورنر سندھ کا دمشق حملے پر ایرانی قونصل جنرل سے اظہار تعزیت

3 Apr 2024 23:05

حسن نوریان کے ہمراہ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ ایران مظبوط و توانا اواز اٹھا رہا ہے، ایران سے محبت کا رشتہ ہے، سب مسلم ممالک کو ایک پیج پر ہونا چاہیئے، فلسطین پر حملے بند ہونے چاہئیں، سب کو مل جل کر کچھ کرنا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری ایران کے قونصل خانے پہنچے تو ان کا استقبال ایرانی قونصل جنرل حسن نوریان نے کیا۔گورنر سندھ نے ایران پر اسرائیل کے حملے میں جانی نقصان پر ایرانی قونصل جنرل سے تعزیت کا اظہار کیا۔ بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ اس حملے میں کئی لوگ شہید کردیئے گئے، یہ اسرائیل کی بہیمانہ کارروائی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران مظبوط و توانا اواز اٹھا رہا ہے، ایران سے محبت کا رشتہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سب مسلم ممالک کو ایک پیج پر ہونا چاہیئے، فلسطین پر حملے بند ہونے چاہئیں، سب کو مل جل کر کچھ کرنا ہے۔ ایرانی قونصل جنرل نے کہا کہ گورنر سندھ کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ فلسطین کی صورتحال سب کے سامنے ہے۔


خبر کا کوڈ: 1126613

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1126613/گورنر-سندھ-کا-دمشق-حملے-پر-ایرانی-قونصل-جنرل-سے-اظہار-تعزیت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com