QR CodeQR Code

حرم اہلبیتؑ مقدس کا دفاع ہماری ذمہ داری ہے، ریاست مخالف کام نہیں

مرکزی جلوس یوم علیؑ کراچی میں لاپتا شیعہ افراد کے اہلخانہ کا احتجاج، ویڈیو رپورٹ

2 Apr 2024 19:10

اسلام ٹائمز: احتجاجی مظاہرے میں مولانا سید ناظر عباس تقوی، علامہ مبشر و دیگر نے خطاب کیا۔ اس موقع پر مولانا سید حیدر عباس عابدی، مولانا محمد حسین رئیسی، مولانا صادق جعفری سمیت دیگر علماء کرام و رہنما بھی شریک تھے۔


رپورٹ: سید ظفر جعفری

شہر قائد میں یوم شہادت امیرالمومنین امام علی علیہ السلام کے مرکزی جلوس عزاء میں جبری گمشدہ شیعہ افراد کے اہلخانہ نے اپنے پیاروں کی عدم بازیابی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ ایم اے جناح روڈ پر امام بارگاہ علی رضاؑ کے سامنے نماز دوران مرکزی جلوس کے بعد جبری گمشدہ شیعہ افراد کے اہلخانہ کی جانب سے کئے گئے احتجاج میں مرد و خواتین، لاپتہ شیعہ افراد کے معصوم بچے بھی موجود تھے۔ احتجاجی مظاہرے میں مولانا سید ناظر عباس تقوی، علامہ مبشر و دیگر نے خطاب کیا۔ اس موقع پر مولانا سید حیدر عباس عابدی، مولانا محمد حسین رئیسی، مولانا صادق جعفری سمیت دیگر علماء کرام و رہنما بھی شریک تھے۔ لاپتا شیعہ افراد کے اہلخانہ سے اظہار یکجہتی کرنے کیلئے احتجاجی کیمپ میں علمائے کرام سمیت بڑی تعداد میں عزاداران امام علیؑ نے شرکت کی۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1126352

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1126352/مرکزی-جلوس-یوم-علی-کراچی-میں-لاپتا-شیعہ-افراد-کے-اہلخانہ-کا-احتجاج-ویڈیو-رپورٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com