اسرائیل جنگ ہار چکا ہے، ڈاکٹر صابر ابو مریم کا غزہ کی صورتحال پر خصوصی انٹرویو
30 Mar 2024 22:58
اپنے خصوصی انٹرویو میں فلسطین فاونڈیشن کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ کچھ لفافہ پسند اور امریکی ایما پر کام کرنے والے صحافی جان بوجھ کر حماس کو جنگ کا ذمہ دار سمجھتے ہیں، انہیں غزہ کے جغرافیہ کا بھی علم نہیں، آج تک کوئی ایک بھی فلسطینی ایسا نہیں دیکھا، جس نے حماس کے اقدام کی مخالفت کی ہو۔
فلسطین فاونڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل صابر ابو مریم سیاسیات میں پی ایچ ڈی اسکالر، قانون دان، کالمسٹ، تجزیہ کار اور فلسطین کیساتھ یکجہتی کو فروغ دینے کیلئے گلوبل مارچ ٹو یروشلم مہم اور ایشین پیپلز سولیڈیٹریٹی فار فلسطین کے بانی ہیں۔ بنیادی تعلق کراچی ہے، فلسطین کے معاملے پر بہت متحرک ہیں اور سیاسی جماعتوں کے قائدین سے رابطے میں رہتے ہیں۔ غزہ پر اسرائیلی جارحیت اور تازہ صورتحال سے متعلق اسلام ٹائمز نے صابر ابو مریم سے خصوصی گفتگو کی ہے، جو پیش خدمت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ: 1125939