پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر بخاری کا فلسطین کانفرنس سے خطاب
30 Mar 2024 22:48
کانفرنس سے خطاب میں پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی طاقت اسکی معیشت ہے، اسرائیلی کمپنیوں کا سب کو بائیکاٹ کرنا چاہیئے، یہ سوچنا چاہیئے کہ مسئلہ فلسطین کا حل کیسے ممکن ہے، کیسے ہم یورپ اور مغرب کو باور کراسکتے ہیں کہ وہ اس پر سنجیدہ سوچیں۔
اسلام ٹائمز۔ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے زیراہتمام اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں "ماہ رمضان ماہ فلسطین" مہم کے تحت یکجہتی فلسطین کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت ڈاکٹر صابر ابو مریم نے کی جبکہ مہمانان خصوصی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنماء نیئر بخاری، مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری، جماعت اسلامی کے نائب امیر میاں محمد اسلم، اینکر ہرمیت سنگھ اور ڈاکٹر علی عباس سمیت دیگر نے شرکت کی اور خطاب کیا۔ کانفرنس کے شرکاء نے مفقہ قرارداد منظور کی کہ حکومت حکومت پاکستان یوم القدس کو سرکاری سطح پر منانے اور کانفرنسز کرانے کا اہتمام کرے۔ کانفرنس سے خطاب میں پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر بخاری نے کہا کہ اسرائیل کی طاقت اس کی معیشت ہے، اسرائیلی کمپنیوں کا سب کو بائیکاٹ کرنا چاہیئے۔ یہ سوچنا چاہیئے کہ مسئلہ فلسطین کا حل کیسے ممکن ہے، کیسے ہم یورپ اور مغرب کو باور کراسکتے ہیں کہ وہ اس پر سنجیدہ سوچیں، یہودی لابی بہت طاقتور ہے، جب تک فلسطینیوں کو مسلمان ممالک کی سپورٹ نہیں ملتی، وہ کیسے ان قربانیوں کے سلسلے کو جاری رکھ سکتے ہیں۔ ساوتھ افریقہ مسلمان ملک نہیں ہے، لیکن نے اس نے ابتدا کی اور عالمی عدالت انصاف میں چلے گئے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ: 1125917