QR CodeQR Code

تحریک جوانان کے سربراہ عبداللہ گل کا فلسطین کانفرنس سے خطاب

30 Mar 2024 16:02

تحریک جوانان کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ایمنسٹی انٹرنیشنل سے لیکر تمام عالمی تنظیمیں اسرائیل سے اپنی بات منوانے میں ناکام رہیں۔ امریکا کی محبت میں ہم ایران سے سستی گیس، پیٹرول اور بجلی نہیں لے سکتے، کیوں کہ ڈرے ہوئے ہیں کہ کہیں امریکا ناراض ہو جائے۔


اسلام ٹائمز۔ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں ماہ رمضان ماہ فلسطین مہم کے تحت یکجہتی فلسطین کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابومریم نے کی جبکہ مہمانان خصوصی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما نئیر بخاری، مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری، جماعت اسلامی کے نایب امیر سابق رکن قومی اسمبلی میاں محمد اسلم، تحقیقی ادارے کے چیئرمین ناصر شیرازی، معروف صحافی و اینکر ہرمیت سنگھ، ڈاکٹر علی عباس سمیت دیگر نے شرکت کی اور خطاب کیا۔ تحریک جوانان کے سربراہ عبداللہ گل نے کہا کہ جب تک علم جہاد بلند نہیں کریں گے، معاملات حل نہیں ہوں گے، اسرائیل نے تمام عالمی فورمز کو بے وقعت کرکے رکھ دیا ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل سے لیکر تمام عالمی تنظیمیں اسرائیل سے اپنی بات منوانے میں ناکام رہیں۔ امریکا کی محبت میں ہم ایران سے سستی گیس، پیٹرول اور بجلی نہیں لے سکتے، کیوں کہ ڈرے ہوئے ہیں کہ کہیں امریکا ناراض ہو جائے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1125742

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1125742/تحریک-جوانان-کے-سربراہ-عبداللہ-گل-کا-فلسطین-کانفرنس-سے-خطاب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com