جماعت اسلامی سندھ کے تحت القدس کانفرنس
28 Mar 2024 16:34
اسلام ٹائمز: قباء آڈیٹوریم کراچی میں کانفرنس سے خطاب میں مقررین نے کہا کہ مسلمان ملک اور عرب و غیر عرب ممالک قابض صہیونی ریاست اسرائیل کے ساتھ سفارتی و تجارتی تعلقات منقطع کریں، امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے اسلام آباد غزہ مارچ میں اعلان کے مطابق 5 اپریل کو جمعتہ الوداع ملک بھر میں یوم القدس کے طور پر منایا جائے گا۔
خصوصی رپورٹ
جماعت اسلامی سندھ کے زیر اہتمام قباء آڈیٹوریم کراچی میں القدس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ امیر جماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی نے کانفرنس کی صدارت کی جبکہ مرکزی نائب امیر اسداللہ بھٹو مہمان خصوصی تھے۔ دیگر مقررین میں فلسطین فاؤنڈیشن کے ڈاکٹر صابر ابومریم، جے یو پی کے قاضی احمد نورانی، مرکزی مسلم لیگ کے حافظ امجد اسلام، جماعت اسلامی کراچی کے نائب امیر محمد مسلم پرویز، جمعیت اتحاد العلماء سندھ کے ناظم اعلیٰ علامہ حزب اللہ جکھرو، کراچی کے ناظم اعلیٰ مولانا عبدالوحید شامل تھے جبکہ ہیومن رائٹس نیٹ ورک سندھ کے صدر انتخاب عالم سوری، سماجی رہنما شہزاد مظہر، صوبائی ذمہ داران محمد مسلم، مولانا آفتاب ملک اور مجاہد چنا بھی موجود تھے۔ اپنے خطاب میں مقررین نے کہا کہ طوفان اقصیٰ کی وجہ سے پوری دنیا میں جہاد اور بیداری کی فضا بن گئی، تاریخ گواہ ہے کہ قابض اسرائیل غزہ کے مسلمانوں کے ساتھ کسی نہ کسی بہانے ہر رمضان المبارک میں خون کی حولی کھیلتا رہا ہے لیکن اس بار تو آگ اور خون کی مسلسل بارش ہورہی ہے، دنیا بھر میں انسانیت کا ضمیر جاگ گیا ہے لیکن افسوس کہ اسرائیل اور اس کے پشت پناہ امریکی حکمران، اقوام متحدہ کی جنگ بندی کی اپیلوں پر بھی کوئی کان نہیں دھر رہے، قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ: 1125433