QR CodeQR Code

جے ڈی سی کے تحت سحری کے مناظر، یوم ولادت امام حسن ؑپر مٹھائیاں تقسیم

27 Mar 2024 01:52

اسلام ٹائمز: گزشتہ روز ظفر عباس نے کراچی کی عوام سے اپیل کی تھی کہ نواسہ رسول حضرت امام حسنؑ کے یوم ولادت کے موقع پر شہر کے شیعہ سنی عوام اہلبیت رسولؐ سے اپنے عشق کا اظہار کریں اور اس سلسلے میں جے ڈی سی سحری میں شرکت میں کرنے والے مخیر حضرات مٹھائیاں لے کر آئیں جو عوام میں تقسیم کی جائے گی اور جشن کے موقع پر آتشبازی بھی کی جائے گی، جس کے بعد نمائش چورنگی پر مٹھائی لانے والے افراد کا تانتا بندھ گیا۔


خصوصی رپورٹ

ولادت باسعادت نواسہ رسول حضرت امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کے موقع کی مناسبت سے جے ڈی سی کے روح رواں ظفر عباس کی جانب سے کی گئی اپیل پر اہلیان کراچی نمائش چورنگی پر مٹھائیاں لے آئے اور جشن ولادت کی خوشی میں عوام میں تقسیم کی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ظفر عباس نے کراچی کی عوام سے اپیل کی تھی کہ نواسہ رسول حضرت امام حسنؑ کے یوم ولادت کے موقع پر شہر کے شیعہ سنی عوام اہلبیت رسولؐ سے اپنے عشق کا اظہار کریں اور اس سلسلے میں جے ڈی سی سحری میں شرکت میں کرنے والے مخیر حضرات مٹھائیاں لے کر آئیں جو عوام میں تقسیم کی جائے گی اور جشن کے موقع پر آتشبازی بھی کی جائے گی، جس کے بعد نمائش چورنگی پر مٹھائی لانے والے افراد کا تانتا بندھ گیا۔ کراچی کی عوام نے اہلبیت رسولؐ سے اپنے عشق کا اظہار کرتے ہوئے ملک میں عوام کو تقسیم کرنے والے عناصر کی شدید نفی کی اور اپنے عمل سے بتایا کہ ملک میں کوئی شیعہ سنی تفریق نہیں، ہم سب ایک ہیں اور رسولؐ اور آل رسولؐ سے عشق کا اظہار کرتے ہوئے ایک ہی رہیں گے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1125121

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1125121/جے-ڈی-سی-کے-تحت-سحری-مناظر-یوم-ولادت-امام-حسن-پر-مٹھائیاں-تقسیم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com