رہبر انقلاب اسلامی کی موجودگی میں محفل انس با قرآن
13 Mar 2024 21:46
آيت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے اس قرآنی محفل میں غزہ کے بچوں کے ذریعے تلاوت قرآن کی کلپس نشر کئے جانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم غزہ میں استقامت کی جس چوٹی کا مشاہدہ کر رہے ہیں وہ قرآن فہمی اور قرآن پر عمل کا نتیجہ ہے۔
اسلام ٹائمز۔ ماہ مبارک رمضان کے پہلے دن رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی خامنہ ای کی موجودگی میں حسینیۂ امام خمینی میں 'محفل انس با قرآن' منعقد ہوئی۔ رہبر انقلاب اسلامی نے اس محفل کے اختتام پر اپنے خطاب میں قرآن مجید کی تلاوت کو ایک مقدس فن بتایا اور کہا کہ اس انتہائی گرانقدر کام کا اصل ہدف قرآن مجید کے معنی اور پیغام کو عوام اور معاشرے تک پہنچانا اور قرآن میں تدبر کی راہ ہموار کرنا ہونا چاہیئے۔ انہوں نے ملک میں قرائت کے ضوابط کے ساتھ اچھی آواز میں قرآن کی تلاوت کرنے والے نوجوان قاریوں کی بڑی تعداد پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے، نوجوان قاریوں کی بڑھتی تعداد کو اسلامی انقلاب کی برکت قرار دیا۔ انہوں نے اس قرآنی محفل میں غزہ کے بچوں کے ذریعے تلاوت قرآن کی کلپس نشر کئے جانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم غزہ میں استقامت کی جس چوٹی کا مشاہدہ کر رہے ہیں وہ قرآن فہمی اور قرآن پر عمل کا نتیجہ ہے۔ اس پروگرام کے آغاز میں بعض قاریوں نے قرآن مجید کی تلاوت کی، بعض قاریوں نے اجتماعی تلاوت کی جبکہ غزہ کے عوام خاص طور پر غزہ کے بچوں کی مزاحمت اور ان کی قرآن کی تلاوت کی کلپس بھی دکھائی گئيں۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ: 1122362