QR CodeQR Code

امام مہدیؑ کے منتظر ہیں تو نائب امام ولی فقیہ کی قیادت کو قبول کریں، مقررین

ہیئت آئمہ مساجد و علماء امامیہ کے تحت جشن ولادت امام مہدیؑ و تقریبِ حلف برداری، ویڈیو رپورٹ

9 Mar 2024 13:28

اسلام ٹائمز: تقریب سے آیت اللہ غلام عباس رئیسی، مولانا نقی ہاشمی، مولانا اصغر شہیدی، مولانا محمد حسین رئیسی، مولانا صادق تقوی و دیگر مقررین نے خطاب کیا۔ اس موقع پر شہر بھر سے آئمہ جمعہ و جماعت سمیت علماء کرام، محقققین و مبلغین نے شرکت کی۔


رپورٹ: سید ظفر جعفری

ہیئت آئمہ مساجد و علماء امامیہ پاکستان کے زیر اہتمام جشن ولادت باسعادت حضرت صاحب العصر و الزمان علیہ السلام و یوم مستضعفین جہان اور تقریبِ حلف برداری نومنتخب کابینہ کا انعقاد کیا گیا، تقریب بھوجانی ہال سولجر بازار کراچی میں منعقد ہوئی۔ تقریب سے آیت اللہ غلام عباس رئیسی، مولانا علی نقی ہاشمی، مولانا اصغر حسین شہیدی، مولانا محمد حسین رئیسی، مولانا سید صادق رضا تقوی و دیگر مقررین نے خطاب کیا۔ اس موقع پر شہر بھر سے آئمہ جمعہ و جماعت سمیت علماء کرام، محقققین و مبلغین نے شرکت کی۔ تقریب میں مختلف منقبت خواں حضرات نے بارگاہ امامت میں نذرنہ عقیدت بھی پیش کیا۔ تقریب کے آخر میں ہیئت آئمہ مساجد و علماء امامیہ پاکستان کی نومنتخب کابینہ نے حلف اٹھا، آیت اللہ غلام عباس رئیسی نے نومنتخب کابینہ سے حلف لیا۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1121111

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1121111/ہیئت-ا-ئمہ-مساجد-علماء-امامیہ-کے-تحت-جشن-ولادت-امام-مہدی-تقریب-حلف-برداری-ویڈیو-رپورٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com