گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے ایرانی سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم کی ملاقات
7 Mar 2024 22:17
گورنر ہاؤس میں ہونے والی ملاقات کے دوران پاک ایران اقتصادی تعاون، مختلف شعبوں میں وفود کے تبادلوں، صنعت، تعلیم اور توانائی میں سرمایہ کاری اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم نے قونصل جنرل حسین نوریان کے ہمراہ گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک ایران اقتصادی تعاون، مختلف شعبوں میں وفود کے تبادلوں، صنعت، تعلیم اور توانائی میں سرمایہ کاری اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران گورنر سندھ نے ایرانی سفیر، قونصل جنرل اور وفد میں شامل دیگر اراکین کو سندھی ٹوپی اور اجرک پہنائی اور شیلڈ پیش کی جبکہ اس موقع پر ڈاکٹر رضا امیری مقدم نے بھی کامران ٹیسوری کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔ گورنر سندھ نے کہا کہ پاک ایران دوطرفہ تعلقات کئی دہائیوں پر محیط ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ ایران سے تعلقات کو اہمیت دی ہے، دونوں ممالک کے درمیان تجارتی سرگرمیوں کو مزید بڑھانے کی ضرورت ہے۔
خبر کا کوڈ: 1121021