مجلس وحدت مسلمین سندھ کے تحت جشن انوار شعبان
7 Mar 2024 21:33
اسلام ٹائمز: محفل میں معروف شعرائے کرام، منقبت خواں حضرات نے نذرانہ عقیدت پیش کیا، جن میں ناصر آغا، حکیم فیض رضا قادری، نایاب حسین زیدی، محمد علی جلالوی، ریاست میر، علی رضا جعفری، ماسٹر محمد رضا، علی حیدر زیدی، فہیم زیدی، محمد تقی ایڈوکیٹ، رضی زیدی شاہ، علی کوثر، عمران نقوی نے بارگاہ امامت میں نذرانہ عقیدت پیش کیا جبکہ نظامت کے فرائض ناصر الحسینی نے انجام دیئے۔
رپورٹ: ایس ایم عابدی
دعا کمیٹی صوبائی سکریٹریٹ مجلس وحدت مسلمین سندھ کے تحت ہفتہ وار مرکزی اجتماعی دعائے توسل و محفل میلاد بسلسلہ جشن انوار شعبانیہ کا انعقاد محفل شاہ خراسان روڈ پر کیا گیا۔ دعا کی تلاوت کی سعادت مولانا منہال حسین بنگش نے حاصل کی جس میں ماتمی انجمنوں، سماجی، سیاسی، اسکاؤٹس کے نمائندوں کی کثیر تعداد اور مومنین و خواتین نے شرکت کی۔ محفل میں معروف شعرائے کرام، منقبت خواں حضرات نے نذرانہ عقیدت پیش کیا، جن میں ناصر آغا، حکیم فیض رضا قادری، نایاب حسین زیدی، محمد علی جلالوی، ریاست میر، علی رضا جعفری، ماسٹر محمد رضا، علی حیدر زیدی، فہیم زیدی، محمد تقی ایڈوکیٹ، رضی زیدی شاہ، علی کوثر، عمران نقوی نے بارگاہ امامت میں نذرانہ عقیدت پیش کیا جبکہ نظامت کے فرائض ناصر الحسینی نے انجام دیئے۔ اس موقع پر مولانا منہال حسین بنگش نے خطاب کرتے ہوئے آئمہ معصومین علیہ السلام کی زندگی و سیرت پر روشنی ڈالی۔ دعا و محفل میلاد کے اختتام پر مومنین و مومنات میں جشن انوار شعبانیہ کے خوشی میں مٹھائیاں و نیاز تقسیم کی گئی۔ آخر میں شہدائے ملت جعفریہ پاکستان و کل مرحومین کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ: 1121000