وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ایران کے سفیر رضا امیری مقدم کی ملاقات
7 Mar 2024 16:13
وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی میں ہونے والی ملاقات کے دوران ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے کہا کہ کراچی اور چابہار بندرگاہیں بہت اہم ہیں، پاکستانی عوام ایران کو بہت عزت اور احترام سے دیکھتی ہے۔
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی میں ہونے والی ملاقات میں ایران کے قونصل جنرل حسن نورین اور سیکریٹری ٹو سی ایم رحیم شیخ بھی شریک تھے۔ اس موقع پر ایران کے سفیر نے مراد علی شاہ کو تیسری مرتبہ وزیراعلیٰ بننے پر مبارکباد دی۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، تجارتی اور آمد رفت کو مزید بہتر کرنے پر بات چیت کی گئی اور کراچی تا گوادر سے زاہدان تک ریلوے لائن ملانے پر گفتگو کی گئی۔ ملاقات کے دوران ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے کہا کہ کراچی اور چابہار بندرگاہیں بہت اہم ہیں، پاکستانی عوام ایران کو بہت عزت اور احترام سے دیکھتی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ایران اور پاکستان ہمسایہ اور مسلم برادر ممالک ہیں، دونوں ممالک تجارت کو مزید بڑھا سکتے ہیں، ایران کی کمپنیوں کو سندھ میں کم لاگت ہاؤسنگ پروجیکٹ میں کام کرنے کی دعوت دیتا ہوں۔ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ایران سندھ میں زراعت کے شعبہ میں بھی کام کر سکتا ہے، دونوں ممالک کے درمیاں بینکنگ سیکٹر پر بھی کام ہونا چاہیئے، ایران کی پاکستان اور پاکستان کی ایران میں بینکس ہونی چاہئیں، بینکنگ سیکٹر کے قائم ہونے سے زائرین اور تاجروں کو سہولت ہوگی۔
خبر کا کوڈ: 1120956