QR CodeQR Code

سینیئر صحافی محمد احمد کاظمی کا فلسطین کی موجودہ صورتحال پر خصوصی انٹرویو

7 Mar 2024 15:20

بھارت کے سینیئر صحافی و میڈیا اسٹار ورلڈ کے سربراہ کا ’’اسلام ٹائمز‘‘ کیساتھ خصوصی انٹرویو میں کہنا تھا کہ مغربی طاقتوں کی کوشش ہے کہ ایران کو کمزور اور الگ تھلگ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ یمن کے لوگ واقعاً غیر معمولی لوگ ہیں اور بے خوف ہوکر فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہیں، یمنی عوام ایک مضبوط طاقت بن کر ابھر رہے ہیں۔


سید محمد احمد کاظمی ’’میڈیا سٹار ورلڈ‘‘ کے بانی و سربراہ ہیں۔ اپنی چینل پر اکثر ایسی خبروں پر توجہ مرکوز کررہے ہیں جنہیں مین اسٹریم میڈیا جان بوجھ کر نظرانداز کررہا ہے۔ ماضی میں وہ روزنامہ اردو اخبار قومی سلامتی کے چیف ایڈیٹر تھے۔ 6 مارچ 2012ء کو دہلی میں اسرائیلی سفارت خانے سے تعلق رکھنے والی ایک کار پر حملے کی سازش کا حصہ ہونے کے الزام میں دہلی کے خصوصی سیل نے احمد کاظمی کو گرفتار کیا بعد میں انہیں 19 اکتوبر 2012ء کو سپریم کورٹ سے ضمانت ملی۔ گرفتاری سے پہلے وہ سرکاری نشریاتی ادارے دوردرشن، ایرانی خبر رساں ایجنسی ارنا، ایرانی ریڈیو کیلئے فری لائنس صحافی کے طور پر اپنی خدمات انجام دیتے تھے۔ صحافتی سرگرمیوں کے حوالے سے انہوں نے ایران، عراق، شام، افغانستان اور دیگر کئی ممالک کا دورہ بھی کیا ہے۔ انٹرویو میں انکا کہنا تھا کہ مغربی طاقتوں کی کوشش ہے کہ ایران کو کمزور اور الگ تھلگ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ یمنی عوام نے امریکہ و اسرائیل کو اپنی مقاومت سے بے بس کردیا ہے۔ محمد احمد کاظمی نے کہا کہ یمن کے لوگ واقعاً غیر معمولی لوگ ہیں اور بے خوف ہوکر فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہیں، یمنی ابھی ایک مضبوط طاقت بن کر ابھر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز کے نمائندے نے محمد احمد کاظمی سے دہلی میں خصوصی انٹرویو کیا، جو پیش خدمت ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1120743

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1120743/سینیئر-صحافی-محمد-احمد-کاظمی-کا-فلسطین-کی-موجودہ-صورتحال-پر-خصوصی-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com