QR CodeQR Code

ایم ڈبلیو ایم کراچی کا غزہ پر بدترین اسرائیلی جارحیت کیخلاف احتجاج، ویڈیو رپورٹ

2 Mar 2024 14:07

اسلام ٹائمز: احتجاجی مظاہرے سے ایم ڈبلیو ایم سندھ کے صدر علامہ سید باقر عباس زیدی، سیکرٹری سیاسیات کراچی ڈویژن علامہ مبشر حسن، علامہ غلام عباس، مولانا زاہد ہاشمی اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم و دیگر نے شرکت کی اور خطاب کیا۔


رپورٹ: سید ظفر جعفری

غزہ پر اسرائیلی و امریکی ظلم و بربریت کیخلاف مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کراچی ڈویژن کی جانب سے بعد نماز جمعہ جامع مسجد نور ایمان ناظم آباد کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں  نمازیوں نے غزہ میں ہونے والے اسرائیلی ظلم و بربریت کے خلاف اور مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے صدائے احتجاج بلند کی۔ احتجاجی مظاہرے سے ایم ڈبلیو ایم سندھ کے صدر علامہ سید باقر عباس زیدی، سیکرٹری سیاسیات کراچی ڈویژن علامہ مبشر حسن، علامہ غلام عباس، مولانا زاہد ہاشمی اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم و دیگر نے شرکت کی اور خطاب کیا۔ شرکائے احتجاج نے امریکا مردہ باد، اسرائیل نامنظور، لبیک یا حسینؑ و دیگر نعرے لگائے۔ احتجاجی مظاہرے کے آخر میں شرکاء نے امریکی و اسرائیلی جھنڈے بھی نذر آتش کئے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


 


خبر کا کوڈ: 1119692

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1119692/ایم-ڈبلیو-کراچی-کا-غزہ-پر-بدترین-اسرائیلی-جارحیت-کیخلاف-احتجاج-ویڈیو-رپورٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com