QR CodeQR Code

آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کا ووٹ

1 Mar 2024 20:29

ووٹ کاسٹ کرنے کے موقع پر رہبر انقلاب اسلامی نے کہا کہ ہمارے دوست اور ایرانی قوم سے پیار کرنے والے افراد بھی اور اس کے دشمن اور بدخواہ بھی اس الیکشن پر نظریں رکھے ہوئے ہیں اور ہر طرف سے ہمارے ملک کے مسائل کو دیکھا جا رہا ہے، بنابریں ہماری عزیز قوم اس بات پر توجہ رکھے اور دوستوں کو خوش اور بدخواہوں کو مایوس کردے۔


اسلام ٹائمز۔ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے جمعہ پہلی مارچ کو پارلیمنٹ اور ماہرین کونسل کے انتخابات کے لئے آٹھ بجے صبح رائے دہی کا وقت شروع ہوتے ہی ووٹ ڈالا۔ رہبر انقلاب، آٹھ بجے ووٹنگ کا وقت شروع ہوتے ہی حسینیۂ امام خمینی میں بنائے گئے موبائل پولنگ بوتھ میں پہنچ گئے جہاں انہوں نے پارلیمنٹ کے بارہویں دور کے اور ماہرین کونسل کے چھٹے دور کے انتخابات کے لیے اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔


خبر کا کوڈ: 1119577

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1119577/آیت-اللہ-العظمی-خامنہ-کا-ووٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com