QR CodeQR Code

آئی ایس او جامعہ کراچی کے تحت جشن مولود کعبہؑ

1 Mar 2024 12:09

اسلام ٹائمز: جشن سے علامہ سید ناظر عباس تقوی، ڈویژن صدر آئی ایس او کراچی ظفر حیدر اور نے دیگر شرکاء محفل سے خطاب کیا۔ جشن میں خواجہ علی کاظم، منتظر نگری، حسین نگری، نوید مظہر، قاضی محمد بلال، سید جان علی شاہ رضوی اور سید کاظم زیدی سمیت شہر بھر کے معروف منقبت خواں و نعت خواں حضرات نے بارگاہ امامت میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔


خصوصی رپورٹ

 امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن جامعہ کراچی یونٹ کی جانب سے جشن ولادت باسعادت شیر خدا مولا علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے موقع پر باغ زہرا (س) آئی ایس او اسٹینڈ پر جشن بعنوان جشن مولود کعبہؑ کا انعقاد کیا گیا، جشن میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل علامہ سید ناظر عباس تقوی، ڈویژن صدر آئی ایس او کراچی ظفر حیدر اور نے دیگر شرکاء محفل سے خطاب کیا۔ جشن مولود کعبہؑ میں خواجہ علی کاظم، منتظر نگری، حسین نگری، نوید مظہر، قاضی محمد بلال، سید جان علی شاہ رضوی اور سید کاظم زیدی سمیت شہر بھر کے معروف منقبت خواں و نعت خواں حضرات نے بارگاہ امامت میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ جشن میں اساتذہ، طلبہ و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں مقررین نے کہا کہ اسلام کے لئے امام المتقین امام علی  علیہ السلام کی فداکاریاں اور قربانیاں اپنی بلندی اور عروج پر نظر آتی ہیں، امیرالمومنین نے اسلام، پیغمبرِ اکرم کی جان کی حفاظت اور اسلامی امت کے شرف اور عظمت کے لئے بے انتہاء قربانیاں دیں، ایسی قربانیاں جو انسانی طاقت سے بالاتر تھیں، اگر ہم اپنے وطن عزیز کو ترقی و استحکام کی راہ پر گامزن کرنا چاہتے ہیں تو پھر حضرت علی علیہ السلام کی سیرت و کردار کو نمونہ عمل بنانا ہوگا۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1119399

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1119399/آئی-ایس-او-جامعہ-کراچی-کے-تحت-جشن-مولود-کعبہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com