QR CodeQR Code

جامعہ کراچی میں بین الاقوامی فلسطین یکجہتی کانفرنس، ویڈیو رپورٹ

27 Feb 2024 02:29

اسلام ٹائمز: کانفرنس سے جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی، ترکیہ، انڈونیشیا، رشین فیڈریشن، ایران و ملائیشیا کے قونصل جنرل سمیت آرٹس اینڈ سوشل سائنسز کی ڈین پروفیسر ڈاکٹر شائستہ تبسم اور اسلامک لرننگ کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر زاہد علی زاہدی نے بھی خطاب کیا۔


خصوصی رپورٹ

جامعہ کراچی میں دوسری بین الاقوامی فلسطین یکجہتی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، کانفرنس کا اہتمام فلسطین اکیڈمک فورم فلسطین فاؤنڈیشن آف پاکستان کی جانب سے کیا گیا۔ کانفرنس سے جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی، ترکیہ کے قونصل جنرل کمال سانگو، انڈونیشیا کے قونصل جنرل جون کونکورو، رشین فیڈریشن کے ڈپٹی قونصل جنرل اسٹینسلو، ایران کے قونصل جنرل حسن نوریان، ملائیشیا کے قونصل جنرل ہرمن ہردیانتا احمد سمیت جامعہ کراچی کی فیکلٹی آف آرٹس اینڈ سوشل سائنسز کی ڈین پروفیسر ڈاکٹر شائستہ تبسم اور فیکلٹی آف اسلامک لرننگ کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر زاہد علی زاہدی نے بھی خطاب کیا، جبکہ شرکاء نے ہاتھوں کی زنجیر بنا کر فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیا۔ جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے ہاؤس میں ایک قرارداد کے ذریعے فلسطین میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔ کانفرنس کے آخر میں فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابومریم نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1118752

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1118752/جامعہ-کراچی-میں-بین-الاقوامی-فلسطین-یکجہتی-کانفرنس-ویڈیو-رپورٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com