QR CodeQR Code

تجزیہ کار ڈاکٹر محمد حسین حسینی سے موجودہ صورتحال سے متعلق گفتگو

25 Feb 2024 18:50

اسلام ٹائمز کے نمائندہ کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے ڈاکٹر محمد حسین حسینی نے حالیہ انتخابات سے وابسطہ عوامی توقعات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قوم کو امید تھی کہ الیکشنز سے مسائل حل ہونگے، تاہم ایسا نہیں ہوا۔


بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر محمد حسین حسینی نے تہران یونیورسٹی سے بین الاقوامی تعلقات میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی ہے۔ وہ اس وقت الحمد اسلامک یونیورسٹی کوئٹہ میں بطور ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ سوشل سائینسز اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ جبکہ بلوچستان کے متعدد معروف اخبارات میں بطور صحافی اور کالم نگار کام کرچکے ہیں اور مقامی سیاست سمیت ملکی اور بین الاقوامی سیاست پر بھی کڑی نظر رکھتے ہیں۔ انہوں نے اپنی تعلیم کا آغاز آبائی شہر کوئٹہ سے کیا اور ماسٹرز تک صوبائی دارالحکومت میں ہی قیام پذیر رہے۔ بعد ازاں وہ اپنی تعلیم جاری رکھنے کیلئے ایران چلے گئے۔ انہوں نے اپنے طالب علمی کے دور میں بھی مختلف اداروں کیلئے ایک صحافی اور کالم نگار کی حیثیت سے اپنا کام جاری رکھا۔ اسلام ٹائمز کے نمائندہ کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے ڈاکٹر محمد حسین حسینی نے حالیہ انتخابات سے وابسطہ عوامی توقعات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قوم کو امید تھی کہ الیکشنز سے مسائل حل ہونگے، تاہم ایسا نہیں ہوا۔ انہوں نے پی ڈی ایم کی ممکنہ حکومت کو درپیش مسائل اور انکے حل کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو یکجاں ہوکر مسائل کے حل کے لئے کام کرنا ہوگا۔ وگرنہ پاکستان میں بننے والی حکومت انتہائی کمزور ہوگی اور دوبارہ الیکشنز کی طرف ہی جانا ہوگا۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/islamtimesurofficial


خبر کا کوڈ: 1118468

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1118468/تجزیہ-کار-ڈاکٹر-محمد-حسین-حسینی-سے-موجودہ-صورتحال-متعلق-گفتگو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com