QR CodeQR Code

کراچی میں سالانہ طرحی جشن سید الشہدا علیہ السلام

25 Feb 2024 18:26

اسلام ٹائمز: طرحی جشن میں معروف منقبت خواں حضرات میر حسن میر، مختار فتح پوری، میر سجاد میر، شجاع رضوی، سمیت دیگر منقبت خوانوں نے شرکت کی۔ طرحی جشن کی نظامت کے فرائض میر تکلم نے انجام دیئے۔ جشن کے دوران استاد شہید سبط جعفر زیدی کا گزشتہ ادوار میں پڑھا گیا ریکارٹڈ کلام بھی پیش کیا گیا۔


رپورٹ: ایس ایم عابدی

شعبان المعظم میں ایام ولادت بی بی زینب سلام اللہ علیہا، حضرت امام حسین علیہ السلام، حضرت عباس علمدار علیہ السلام، حضرت قاسم ابن امام حسن علیہ السلام، حضرت علی اکبر ابن حضرت امام حسین علیہ السلام اور حضرت امام مہدی علیہ السلام  کی مناسبت سے مساجد و امام بارگاہ سراپا رنگ و نور ہیں۔ اس مناسبت سے کراچی کی امام بارگاہ اسلامک ریسرچ سینٹر میں سالانہ طرحی جشن سید الشہداء علیہ السلام کا انعقاد کیا گیا۔ طرحی جشن کا مصرعہ ’’توحید کا غرور ہیں سجدے حسینؑ کے ۔۔۔ تین شعبان مدینے میں  مناکر دیکھو‘‘ تھا۔ طرحی جشن میں معروف منقبت خواں حضرات میر حسن میر، مختار فتح پوری، میر سجاد میر، شجاع رضوی،  سمیت دیگر منقبت خوانوں نے شرکت کی۔ طرحی جشن کی نظامت کے فرائض میر تکلم نے انجام دیئے۔ جشن کے دوران استاد شہید سبط جعفر زیدی کا گزشتہ ادوار میں پڑھا گیا ریکارٹڈ کلام بھی پیش کیا گیا۔ طرحی جشن میں شرکاء کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی اور بارہ امامت میں نذرانہ عقیدت پیش کرنے والے شعراء اور منقبت خوانوں کو ان کے کلام پر داد پیش کی۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1118463

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1118463/کراچی-میں-سالانہ-طرحی-جشن-سید-الشہدا-علیہ-السلام

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com