QR CodeQR Code

کراچی کی بارگاہ شہدائے کربلا انچولی میں محفل جشن انوار شعبان

25 Feb 2024 17:52

اسلام ٹائمز: محفل میں معروف اہل سنت عالم دین مفتی فضل ہمدرد، مجلس ذاکرین امامیہ کے سربراہ علامہ نثار قلندری سمیت دیگر مقررین نے خطاب کیا۔ ایام ولادت کی مناسبت سے میلاد اور جشن کے شرکاء کے لئے تواضع کا بھی بھرپور اہتمام کیا گیا، کیک اور مٹھائی تقسیم کی گئی اور آتش بازی کے مظاہرے بھی کئے گئے۔


رپورٹ: ایس ایم عابدی

جشن انوار شعبان کے سلسلے میں کراچی بھر میں محافل میلاد اور تقریبات کا سلسلہ جاری ہے، شعبان المعظم میں ایام ولادت بی بی زینب سلام اللہ علیہا، حضرت امام حسین علیہ السلام، حضرت عباس علمدار علیہ السلام، حضرت قاسم ابن امام حسن علیہ السلام، حضرت علی اکبر ابن حضرت امام حسین علیہ السلام اور حضرت امام مہدی علیہ السلام کی مناسبت سے مساجد و امام بارگاہ سراپا رنگ و نور ہیں۔ خیر العمل ٹرسٹ کی جانب سے محفل جشن انوار شعبان بارگاہ شہدائے کربلا انچولی سوسائٹی میں منعقد کی گئی۔ اس موقع پر مسجد و امام بارگاہ سمیت گلیوں اور گھروں کو برقی قیمقوں سے سجایا گیا تھا۔ محفل میں معروف اہل سنت عالم دین مفتی فضل ہمدرد، مجلس ذاکرین امامیہ کے سربراہ علامہ نثار قلندری، علامہ فرقان حیدر عابدی سمیت دیگر مقررین نے خطاب کیا جبکہ معروف منقبت خواں شادمان رضا سمیت دیگر نے بارگاہ امامت میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ ایام ولادت کی مناسبت سے میلاد اور جشن کے شرکاء کے لئے تواضع کا بھی بھرپور اہتمام کیا گیا، کیک اور مٹھائی تقسیم کی گئی اور آتش بازی کے مظاہرے بھی کئے گئے۔ شرکاء کہنا ہے کہ یہ محافل جہاں عاشقانِ علی علیہ اسلام کے دلوں میں محبت پیدا کرتی ہے، وہیں آلِ نبی و اہلِ بیتِ اطہار علیہ السلام سے عشق و محبت کے جام بھی پلاتی ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1118461

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1118461/کراچی-کی-بارگاہ-شہدائے-کربلا-انچولی-میں-محفل-جشن-انوار-شعبان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com