انقلابِ اسلامی ایران انقلابِ امام مہدیؑ کا پیش خیمہ، علامہ ناظر عباس تقوی کا خصوصی انٹرویو
23 Feb 2024 08:05
ایران میں انقلاب اسلامی اور بانی انقلاب حضرت امام خمینیؒ کی جدوجہد؟ امام خمینیؒ اور ذات خدا؟ امام خمینیؒ اور دشمن شناسی؟ انقلاب اسلامی ایران کس صورتحال میں 45ویں سالگرہ منا رہا ہے؟ کیا انقلاب اسلامی ایران پیش خیمہ ہے انقلاب امام مہدیؑ کا؟ انقلاب اسلامی ایران کے عالمی سطح پر اثرات؟ کیا وجہ ہے کہ انقلاب اسلامی ایران اور امام خمینیؒ عوام کے دلوں میں گھر کر چکے ہیں؟ کیوں انقلاب اسلامی ایران اسلام کا قلعہ بن چکا ہے؟ کیا دنیا بھر میں اسلامی مزاحمتی تحریکوں کے ساتھ ساتھ غیر مسلم حریت پسند تحریوں کے پیچھے بھی انقلاب اسلامی ایران ہے؟ تحریک آزادی فلسطین کے پیچھے انقلاب اسلامی ایران کیوں؟ سمیت دیگر متعلقہ و اہم سوالات کے جوابات جاننے کیلئے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی ایڈیشنل سیکریٹری جنرل علامہ سید ناظر عباس تقوی کا خصوصی ویڈیو انٹرویو ضرور سنیئے اور احباب و اقارب کیساتھ بھی شیئر کیجیئے۔
علامہ سید ناظر عباس تقوی کا تعلق صوبہ سندھ کے شہر کراچی سے ہے۔ اپنے زمانہ طالب علمی میں ان کا تعلق امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان سے رہا تھا، آغاز سے ملی معاملات میں کافی فعال ہیں۔ بعد ازاں تحصیل علم کیلئے قم المقدسہ تشریف لے گئے، تحصیل علم کے بعد وطن واپسی کے بعد تحریک جعفریہ کے پلیٹ فارم سے عملی میدان میں فعالیت کا آغاز کیا۔ وہ شہید علامہ حسن ترابی کے دست راست کہلائے جاتے تھے۔ بعد ازاں شیعہ علماء کونسل کراچی کے صدر، صوبہ سندھ کے جنرل سیکرٹری اور صدر کے عہدے پر فرائض انجام دیئے۔ حال میں وہ شیعہ علماء کونسل کے مرکزی ایڈیشنل سیکریٹری جنرل کی حیثیت سے خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ وہ اتحاد بین المسلمین کے بھی داعی ہیں، تمام سیاسی، مذہبی و سماجی حلقوں میں انکی شخصیت قابل احترام نگاہ سے دیکھی جاتی ہے، وہ تمام مسلمان مسالک و مکاتب کی نمائندہ ملی یکجہتی کونسل کے صوبہ سندھ کے نائب صدر بھی ہیں، متحدہ مجلس عمل میں بھی فعال کردار ادا کر چکے ہیں۔ ”اسلام ٹائمز“ نے حضرت امام خمینیؒ کی قیادت میں رونما ہونے والے انقلاب اسلامی ایران کی 45ویں سالگرہ کی مناسبت سے علامہ سید ناظر عباس تقوی کیساتھ کراچی میں انکی رہائش گاہ پر خصوصی انٹرویو کیا، جو قارئین اور ناظرین کی خدمت میں پیش ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ: 1117488