QR CodeQR Code

الیکشن کمیشن اپنا اعتماد کھوچکا، قوم نے حساب لیا، فیصلہ مانا جائے، بابر اعوان پریس کانفرنس میں پھٹ پڑے

15 Feb 2024 01:33

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعوان نے کہا کہ آئین کے مطابق پارٹی کا حمایت یافتہ امیدوار دوسری جماعت میں نہیں جا سکتا، حمایتی یافتہ امیدواروں کے ویڈیو بیانات ہمارے پاس ہیں، دوسری پارٹی میں جانے والے حمایتی امیدوار کو ہٹانے کے لیے ہمارے پاس کافی مواد ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے حمایتی یافتہ امیدواروں کے حلف نامے ہمارے پاس ہیں۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعوان نے کہا کہ آئین کے مطابق پارٹی کا حمایت یافتہ امیدوار دوسری جماعت میں نہیں جا سکتا۔ بابر اعوان کا کہنا ہے کہ حمایتی یافتہ امیدواروں کے ویڈیو بیانات ہمارے پاس ہیں، دوسری پارٹی میں جانے والے حمایتی امیدوار کو ہٹانے کے لیے ہمارے پاس کافی مواد ہے۔ انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور ہر لحاظ سے وزارت اعلیٰ کے عہدے کے لیے موزوں ہیں، بانی پی ٹی آئی اکثریت والی جماعت کے لیڈر ہیں، کل بانی پی ٹی آئی سے تفصیلی گفتگو ہوئی، پاکستان کے اندر کسی مافیا کا کوئی مستقبل نہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں احتجاج چل رہا رہے وہاں شٹر ڈاؤن ہے، بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا کوئی کمپرومائز ہو میں جیل سے نکل کر باہر جاؤں۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا جب تک بانی پی ٹی آئی رہا نہیں ہوں گے ملک میں استحکام نہیں آئے گا، جو حکومت سازی ہو رہی ہے ان کو بتانا چاہتا ہوں کہ یہ نہیں چلے گی، جو کھڑے ہوئے ہیں ان کو سلام پیش کرتا ہوں۔ بابر اعوان کا مزید کہنا ہے کہ جس کا پیٹ پھاڑ کر چوری کا مال نکالنا تھا اس کے ساتھ بیٹھ کر گفتگو جاری ہے، الیکشن کمیشن خود پریشان ہے کہ کیا کرے کتنے ووٹ بدلے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1116278

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1116278/الیکشن-کمیشن-اپنا-اعتماد-کھوچکا-قوم-نے-حساب-لیا-فیصلہ-مانا-جائے-بابر-اعوان-پریس-کانفرنس-میں-پھٹ-پڑے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com