مدرسہ رہبر معظم پاراچنار میں یوم میلاد امام حسینؑ پر عظیم الشان جلسہ
15 Feb 2024 01:04
اسلام ٹائمز: جلسے کے آخر میں سپریم لیڈر تحریک حسینی نے بطور صدر دو سال بے لوث خدمت انجام دینے پر علامہ تجمل آغا کی تعریف کی اور سپریم کونسل کو اعتماد میں لیتے ہوئے اسکے عہدے میں مزید ایک سال کی توسیع کردی، جلسے میں علاقے کے عمائدین اور عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ مجمع سے استاد العلماء سید عابد حسین الحسینی، صدر تحریک حسینی علامہ سید تجمل حسین الحسینی، علامہ سید معین حسین الحسینی، علامہ سید محمد سبطین الحسینی اور دیگر علماء و ذاکرین نے خطاب کیا۔
رپورٹ: ایس این حسینی
3 شعبان المعظم کو امام حسین علیہ السلام کی یوم میلاد مسعود کی مناسبت سے مدرسہ آیت اللہ خامنہ ای پاراچنار میں استاد العلماء علامہ سید عابد حسین الحسینی کے زیر سرپرستی، تحریک حسینی اور طلاب مدرسہ ہذا کے زیر اہتمام ایک عظیم الشان جلسہ کا انعقاد ہوا، جس میں علماء، فضلاء، سیاسی و مذہبی لیڈران سمیت علاقے کے عمائدین اور عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ مجمع سے استاد العلماء سید عابد حسین الحسینی، صدر تحریک حسینی علامہ سید تجمل حسین الحسینی، علامہ سید معین حسین الحسینی، علامہ سید محمد سبطین الحسینی اور دیگر علماء و ذاکرین نے خطاب کیا۔ مقررین نے سیرت اور قیام امام حسین علیہ السلام پر روشنی ڈالتے ہوئے انہیں انسانیت کیلئے روڈ میپ اور نمونہ قرار دیا۔ جلسے کے آخر میں سپریم لیڈر تحریک حسینی نے بطور صدر دو سال بے لوث خدمت انجام دینے پر علامہ تجمل آغا کی تعریف کی اور سپریم کونسل کو اعتماد میں لیتے ہوئے انکے عہدے میں مزید ایک سال کی توسیع کردی۔ جلسے میں علاقے کے عمائدین اور عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ: 1116226