QR CodeQR Code

سبیل الھدی کشمیر کے سربراہ مفتی اعجاز الحسن قاسمی کا کشمیر کی صورتحال پر خصوصی انٹرویو

12 Feb 2024 15:06

اسلام ٹائمز کیساتھ خصوصی انٹرویو میں جموں و کشمیر سبیل الھدی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ملت کشمیر گوناگوں مشکلات کی شکار ہے لیکن معاشرہ سازی میں علماء کرام کا رول کلیدی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اولیاء کاملین خصوصاً شاہ ہمدان کی توہین ملت کشمیر برداشت نہیں کرسکتی ہے۔


مفتی اعجاذ الحسن قاسمی جموں و کشمیر کے اہم دینی و فلاحی و علمی ادارے سبیل الھدی کے سربراہ ہیں، یہ تنظیم متحدہ مجلس علماء کشمیر کی اکائی بھی ہے، مفتی اعجاذ الحسن قاسمی کشمیر میں مسلم اوقاف کو منتظم کرنے کے حوالے سے فعال ہیں۔ اسلام ٹائمز کے نمائندے نے مفتی اعجاذ الحسن قاسمی سے ایک نشست کے دوران خصوصی انٹرویو کا اہتمام کیا، جس دوران انہوں نے کہا کہ اسلام ایک آفاقی حقیقت ہے، جسے ہم اپنی وحدت و اخوت سے ہی دنیا تک پہنچا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی تردید نہیں ہے کہ آج کے دور میں مسلمانوں کے درمیان اتحاد و ہمدلی وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ انہوں نے کشمیر بھر میں منشیات و بے راہ روی کی ترویج پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر حکومتی ادارے اسکی روک تھام کرنا چاہیئں تو کچھ دنوں کے اندر یہ ممکن ہے۔

مفتی اعجاذ الحسن قاسمی نے کہا کہ علماء کشمیر کو متحد ہوکر موجودہ فتنوں کو ختم کرنا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ ملت کشمیر گوناگوں مشکلات کی شکار ہے لیکن معاشرہ سازی میں علماء کرام کا رول کلیدی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اولیاء کاملین خصوصاً شاہ ہمدان کی توہین ملت کشمیر برداشت نہیں کرسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری علماء کو متحد ہوکر اپنے مشترکات کیلئے کوشاں رہنا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ قرآن سے دوری انحراف کی بنیادی وجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ امت کا شیرازہ بکھرا ہوا ہے اس وجہ سے علماء حق نشانے پر ہیں۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)


خبر کا کوڈ: 1115664

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1115664/سبیل-الھدی-کشمیر-کے-سربراہ-مفتی-اعجاز-الحسن-قاسمی-کا-کی-صورتحال-پر-خصوصی-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com