پی ایس 102 کراچی سے پیپلز پارٹی امیدوار سیدہ عقربہ فاطمہ کی امامیہ فورم کے رہنماؤں سے ملاقات
1 Feb 2024 21:28
ملاقات کے دوران سیدہ عقربہ فاطمہ نے امامیہ فورم کی ٹیم کو درپیش مسائل سنے اور جلد از جلد حل کروانے کی یقین دہانی کروائی، جس کے بعد امامیہ فورم کی پوری ٹیم نے نوجوان امیدوار سیدہ عقربہ فاطمہ کو ہر طرح سے سپورٹ کرنے اور اپنی حمایت کی یقین دہانی کروائی۔
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے کراچی میں سندھ اسمبلی کی نشست پی ایس 102 کی نامزد امیدوار سیدہ عقربہ فاطمہ نے امامیہ فورم کی ٹیم سے ملاقات کی۔ سولجربازار کراچی میں ہونے ملاقات کے دوران سیدہ عقربہ فاطمہ نے امامیہ فورم کی ٹیم کو درپیش مسائل سنے اور جلد از جلد حل کروانے کی یقین دہانی کروائی، جس کے بعد امامیہ فورم کی پوری ٹیم نے نوجوان امیدوار سیدہ عقربہ فاطمہ کو ہر طرح سے سپورٹ کرنے اور اپنی حمایت کی یقین دہانی کروائی۔ ملاقات کے دوران مجلس وحدت مسلمین کراچی کے رہنما محمد عباس، امامیہ فورم کے رہنما علی رضا شریف، ذوالفقار پنجوانی، ڈاکٹر مدثر حسین سمیت دیگر بھی موجود تھے۔
خبر کا کوڈ: 1113230